لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے مہا شیوراتری کے موقع پرقوم کو مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 FEB 2026 8:13PM by PIB Delhi
لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے مہا شیوراتری کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں جناب برلا نے کہا،’’ہماری تہذیب و ثقافت کے پوتر تہوار ’مہا شیوراتری‘ کے پُرمسرت موقع پر، میں سب کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
یہ تہوار عقیدت، بھکتی، روحانی جذبہ اور خود احتسابی کی علامت ہے۔ مہا شیوراتری ہمیں بھگوان شیو کی لامحدود شفقت، قربانی، ضبطِ نفس اور قوتِ ارادی کی یاد دلاتی ہے۔ بھگوان شیو ناانصافی پر انصاف کی فتح، ادھرم پر دھرم کی جیت اور خدمت، سادگی و ہم آہنگی کے نظریات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ ہمیں سکھاتے ہیں کہ مشکل حالات میں بھی صبر کا دامن نہ چھوڑیں، زہر کو امرت میں بدلنے کا حوصلہ رکھیں اور سچائی کی راہ پر ثابت قدم رہیں۔
شیو کا ’نیل کنٹھ‘ روپ یہ پیغام دیتا ہے کہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے قربانی اور خدمت کا جذبہ ضروری ہے۔ اس پوتر موقع پر، میں ہر ایک سے گزارش کرتا ہوں کہ مہا شیوراتری کو عقیدت، امن اور اعتدال کے ساتھ منائیں۔ عبادت کے لیے مندروں میں جانے کے ساتھ ساتھ، آئیے ہم اپنے دلوں کے مندر کو بھی پوتر بنائیں۔
بھگوان بھولے ناتھ کا آشیرباد آپ پر ہمیشہ بنا رہے۔ آپ کی زندگی خوشیوں، امن اور خوشحالی سے بھر جائے۔
ہر ہر مہادیو!‘‘
********
ش ح۔ک ح۔ ن ع
U. No. 3396
(ریلیز آئی ڈی: 2235568)
وزیٹر کاؤنٹر : 17