بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے جنرل اٹلانٹک سنگاپور بی ڈبلیو پی پرائیویٹ کے ذریعے بالاجی ویفرز میں بعض حصص کے حصول کی منظوری دی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 MAR 2026 10:46AM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے جنرل اٹلانٹک سنگاپور بی ڈبلیو پی پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعے بالاجی ویفرز پرائیویٹ لمیٹڈ میں بعض حصص کے حصول کی منظوری دے دی ہے ۔
جنرل اٹلانٹک سنگاپور بی ڈبلیو پی پرائیویٹ لمیٹڈ (جی اے ایس بی ڈبلیو پی) ، بالاجی ویفرز پرائیویٹ لمیٹڈ (بالاجی ویفرز) کے موجودہ حصص داروں سے مکمل طور پر ڈائیلیوٹڈ بنیاد پر کمپنی کے بعض حصص حاصل کر رہی ہے (مجوزہ انضمام)۔
جی اے ایس بی ڈبلیو پی ایک سرمایہ کاری ہولڈنگ کمپنی ہے جو سنگاپور کے قوانین کے تحت قائم کی گئی ہے۔ یہ جنرل اٹلانٹک کے سرمایہ کاری فنڈز کے گروپ سے وابستہ ہے، جو ٹیکنالوجی، صحت اور لائف سائنسز، مالیاتی خدمات، صارفین، ماحولیاتی اور پائیدار انفراسٹرکچر، انفراسٹرکچر اور رئیل اسٹیٹ سمیت عالمی شعبوں میں ترقی پذیر کاروباروں کو سرمایہ اور اسٹریٹجک معاونت فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد اپنی پورٹ فولیو کمپنیوں میں طویل مدتی سرمایہ کاری رکھنا ہے۔
بالاجی ویفرز ایک بھارتی اسنیک فوڈ تیار کرنے والی کمپنی ہے جو پیک شدہ غذائی مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے، جن میں نمکین اسنیکس، بغیر نمک والے اسنیکس، بسکٹ، تیار کھانے (ریڈی ٹو ایٹ) اشیاء اور چٹنیاں شامل ہیں۔ کمپنی اپنے مصنوعات کو پورے بھارت میں تقسیم کاروں اور خوردہ فروشوں کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کرتی ہے، خصوصاً مغربی اور وسطی بھارت میں اس کی زبردست موجودگی ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
**********
) ش ح – ع ح-)
U.No. 3377
(ریلیز آئی ڈی: 2235435)
وزیٹر کاؤنٹر : 45