نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے ہولی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 MAR 2026 4:44PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے ہولی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں  جناب  برلا نے کہا:

‘‘رنگوں، خوشیوں اور ہم آہنگی کے تہوار ہولی پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

رنگوں کا یہ تہوار ہماری بھرپور ثقافت، روایت اور سماجی بھائی چارے کا ایک متحرک اظہار ہے۔ ہولی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ زندگی ہم پر کتنی ہی مشکلات کیوں نہ ڈالے، محبت، اعتماد اور مثبتیت کے رنگ کسی بھی اندھیرے کو دور کر سکتے ہیں۔ جب ہم ایک دوسرے کو رنگ دیتے ہیں تو ہم تفریق کی دیواریں توڑ دیتے ہیں اور مساوات اور اتحاد کا پیغام دیتے ہیں۔ یہ ہمارے ملک  کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

ہمارا ملک تنوع سے بھرا ہوا ہے۔ لیکن ہولی کا جشن ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کے دھاگے میں باندھتا ہے۔

آئیے ہم اس ہولی کا عزم کریں کہ اپنے معاشرے کو محبت، امن اور ہم آہنگی کے رنگوں سے بھر دیں، اور جشن کی خوشی ان لوگوں تک پہنچائیں جو تنہا ہیں یا کسی وجہ سے ضرورت مند ہیں۔

ایک بار پھر سب کو ہولی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ آپ کی زندگی ہمیشہ خوشیوں کے رنگوں سے بھری رہے، اور ہمارا  ملک  محبت، ترقی اور اتحاد کے رنگوں سے جگمگاتی رہے۔’’

*****

ش ح – ظ الف خ م

UR No. 3344


(ریلیز آئی ڈی: 2235061) وزیٹر کاؤنٹر : 10