ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

جن اوشدھی سپتاہ کے دوسرے دن تمام تر مقامات پر مضبوط عوامی شرکت اور بیداری مہم ملاحظہ کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 MAR 2026 6:10PM by PIB Delhi

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JSG5.jpg

اڈوپی، کرناٹک میں صحتی چیک اپ کیمپ

ہفتہ بھر جاری رہنے والے جن اوشدھی سپتاہ 2026 کی تقریبات دوسرے دن کامیابی کے ساتھ جاری رہیں، جس کے ذریعہ قابل استطاعت اور معیاری جنرک ادویات کی رسائی کو مزید تیز کیا گیا۔ افتتاحی دن سے پرجوش ردعمل کی بنیاد پر، 7 مارچ، 2026 کو 8 ویں جن اوشدھی دیوس کی پیش کش کے طور پر ملک بھر میں 60 سے زیادہ صحتی چیک اپ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

بہت سے مقامات پر مستفید ہونے والوں کو مفت عام ادویات بھی ملیں، اور مجموعی ردعمل حوصلہ افزا رہا، شرکاء نے فراہم کردہ خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025W1E.jpeg

بی سی اینڈ ای بی سی ویلفیئر کی وزیر ، حکومت بہار، محترمہ رما نشاد  نے بہار کے مظرپور میں اورئی میں ایک صحتی چیک اپ کیمپ کا دورہ کیا

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CMMG.jpeg

جھارکھنڈ کے کے جمشید پور میں صحتی چیک اپ کیمپ

کیمیکل اور کھاد کی وزارت کے تحت فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)یکم مارچ سے 5 مارچ 2026 تک 250 سے زیادہ مقامات پر اس ملک گیر پہل کی قیادت کر رہا ہے۔

’’جن اوشدھی قابل استطاعت بھی، قابل بھروسہ بھی – صحت کی بات، بچت کے ساتھ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کیمپس  جن اوشدھی کیندروں کے ذریعہ بنیادی تشخیصی خدمات لوگوں کے گھروں تک پہنچانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ دوسرے دن، اڈوپی (کرناٹک)، جمشید پور (جھارکھنڈ)، دہرادون (اتراکھنڈ)، جے پور (راجستھان)، کرشن اور شری کاکولم (آندھرا پردیش)، اور جھجر (ہریانہ) سمیت مختلف مقامات پر کیمپوں کا اہتمام کیا گیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P7S7.jpeg

مہاراشٹر کے نالاسوپارا سے رکن اسمبلی جناب راجن نائک نے پال گھر میں صحتی جانچ کیمپ کا دورہ کیا

کیمپوں میں بزرگ شہریوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اسکول کے بچوں نے بھی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس سے مختلف مقامات پر کمیونٹی کی مصروفیت میں اضافہ ہوا۔ عام صحت کے معائنے کے ساتھ ساتھ، دیگر تشخیصی خدمات جیسے تھائیرائڈ ٹیسٹنگ، بچوں کی دیکھ بھال اور طویل مدتی بیماریوں کے لیے مشاورت بھی کئی مقامات پر فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ، سستی ماہواری کی حفظان صحت کی مصنوعات کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے خواتین میں جنو شدھی سینیٹری پیڈ تقسیم کیے گئے۔ پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندرز (پی ایم بی جے کے ) کے ذریعے سستی قیمتوں پر معیاری جنرک ادویات کی دستیابی کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنے کے لیے بیداری کے سیشن بھی منعقد کیے گئے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0059MJM.jpgDescription: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00634UO.jpg

صحتی جانچ کیمپ میں ہوبلی-دھارواڑ میونسپل کارپوریشن (ایچ ڈی ایم سی) کے چیئرمین جناب راجنا کوریوی

 

عوامی نمائندوں بشمول ریاستی وزیر، اراکین اسمبلی اور دیگر معززین نے کیمپوں کا دورہ کیا اور پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پری یوجنا (پی ایم بی جے پی ) کے کردار کی تعریف کی تاکہ حفظانِ صح کو یقینی بنایا جا سکے جو کہ سستی اور قابل بھروسہ ہو۔ انہوں نے عوام کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ 18,000سے زائد  آپریٹنگ کیندروں میں سے قریبی کو آسانی سے تلاش کرنے کے لیے 'جن اوشدھی سوگم' موبائل ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔

پی ایم بی آئی نے مارچ 2027 تک 25,000 مراکز قائم کرنے کا ایک اولوالعزم ہدف مقرر کیا ہے، اور اس امر کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی شہری مالی مجبوریوں کی وجہ سے ضروری ادویات سے محروم نہ رہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3288


(ریلیز آئی ڈی: 2234779) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi