کوئلے کی وزارت
فروری 2026 میں کیپٹو اور تجارتی کانوں سے ماہانہ پیداوار اور ترسیل
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 MAR 2026 4:27PM by PIB Delhi
فروری2026 کے دوران کیپٹو اور تجارتی کوئلہ کانوں میں کوئلہ پیداوار20.49 ملین ٹن (ایم ٹی) ریکارڈ کی گئی، جبکہ ترسیل17.72 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔کوئلہ پیداوار میں سال بہ سال بنیاد پر 18.51 فیصد کا نمایاں اضافہ درج کیا گیا، جو شعبے بھر میں جاری آپریشنل رفتار اور کان کنی کی سرگرمیوں میں بتدریج توسیع کی عکاسی کرتا ہے۔
مالی سال 26–2025 میں فروری تک، ان کانوں سے مجموعی کوئلہ پیداوار میں سال بہ سال بنیاد پر 11.58 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مجموعی ترسیل میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں6.78 فیصد اضافہ درج ہوا۔ پیداوار اور آف ٹیک میں مسلسل توسیع مضبوط آپریشنل کارکردگی، صلاحیت میں تیز رفتار اضافہ اور کان کنی کی ویلیو چین میں بہتر ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے۔
منسلک گرافیکل نمائندگی اس مسلسل بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کرتی ہے، جو پیداواری اور ترسیل کی کارکردگی دونوں میں بتدریج بہتری کو واضح طور پر ظاہر کرتی ہے۔
وزارت اس شعبے کی بہتر کارکردگی کو حکمت عملی پر مبنی پالیسی اقدامات، سخت نگرانی اور شراکت داروں کو مسلسل تعاون فراہم کرنے کے عمل سے منسوب کرتی ہے۔ ان اقدامات نے آپریشنل منظوریوں کی رفتار بڑھانے، پیداواری صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور کوئلہ کی مجموعی پیداوار اور ترسیل میں ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
وزارت کوئلہ نے بھارت میں کیپٹو اور تجارتی کوئلہ کان کنی کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے اپنی وابستگی کو دوہرایا ہے۔ آئندہ بھی کوششیں اس بات پر مرکوز رہیں گی کہ پیداوار کی مستحکم سطح برقرار رکھی جائے، سپلائی میں رکاوٹیں کم کی جائیں اور ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں اس شعبے کے اہم کردار کو مضبوط کیا جائے۔
****
ش ح۔ش ت۔ ش ت
U NO:-3276
(ریلیز آئی ڈی: 2234577)
وزیٹر کاؤنٹر : 33