وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سنٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) نے مرکزی بجٹ 2026-27 کے اعلان کے مطابق اہل مینوفیکچرر درآمد کنندگان کے لیے مؤخر شدہ کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی سہولت متعارف کرا دی


سی بی آئی سی نے اہل مینوفیکچرر امپورٹر (ای ایم آئی) اسکیم کے لیے اہلیت کے معیار اور رہنما خطوط بھی جاری کر دیے

ای ایم آئی اسکیم ایک اعتماد پر مبنی کسٹمز سہولت اسکیم ہے جس کا مقصد نقد بہاؤ کو بہتر بنانا، ضابطہ جاتی تعمیل کو فروغ دینا، گھریلو مینوفیکچرنگ کو تقویت دینا اور کاروبار میں آسانی کو فروغ دینا ہے

ای ایم آئی سہولت یکم اپریل 2026 سے دستیاب ہوگی اور 31 مارچ 2028 تک نافذ العمل رہے گی

ای ایم آئی اسکیم کے تحت درخواستیں یکم مارچ 2026 سے اے ای او پورٹل پر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں، جس کے لیے ویب سائٹ www.aeoindia.gov.in میں ’’اہل مینوفیکچرر درآمد کنندہ‘‘ کے عنوان والے حصے کا انتخاب کیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 MAR 2026 10:35AM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے خزانہ و کارپوریٹ امور کی جانب سے مرکزی بجٹ 2026–27 میں کیے گئے اعلان کے تسلسل میں، سنٹرل بورڈ آف اِن ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز (سی بی آئی سی) یعنی بالواسطہ محصولات اور کسٹمز سے متعلق مرکزی بورڈ نے قابلِ اعتماد مال سازوں کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت اہل مینوفیکچرر امپورٹرز (ای ایم آئیز) نامی نئی درجہ بندی کے درآمد کنندگان کو کسٹمز ڈیوٹی کی مؤخر ادائیگی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اس ضمن میں سی بی آئی سی نے سرکلر نمبر 08/2026-کسٹمز مورخہ 28 فروری 2026 کے ذریعے اہلیت کی شرائط، درخواست کے طریقۂ کار اور عملی رہنما خطوط جاری کر دیے ہیں۔

اس اقدام کے تحت اہل مینوفیکچرر امپورٹرز درآمدی سامان کی کلیئرنس کے وقت کسٹمز ڈیوٹی فوری ادا کیے بغیر سامان حاصل کر سکیں گے۔ اس کے بجائے قابلِ اطلاق ڈیوٹی درآمدی ڈیوٹی کی مؤخر ادائیگی کے قواعد، 2016 کے مطابق ماہانہ بنیاد پر ادا کی جا سکے گی، جس سے مینوفیکچررز کو نقد بہاؤ اور ورکنگ کیپیٹل کے بہتر انتظام میں مدد ملے گی۔

یہ سہولت یکم اپریل 2026 سے دستیاب ہوگی اور 31 مارچ 2028 تک نافذ رہے گی۔ مؤخر ادائیگی کی یہ سہولت اُن اہل مینوفیکچرر امپورٹرز کو دی جائے گی جو کسٹمز اور جی ایس ٹی تعمیل، کاروباری ٹرن اوور، مالی استحکام اور سابقہ کارکردگی سے متعلق مقررہ معیار پر پورا اتریں گے۔ موجودہ اے ای او-ٹی 1 ادارے، بشمول ایم ایس ایم ایز، جو اہلیت کی شرائط پوری کرتے ہیں، اس اسکیم میں شرکت کے لیے بھی اہل ہوں گے۔

ای ایم آئی اسکیم کو اعتماد پر مبنی سہولت کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جس کا مقصد ضابطہ جاتی تقاضوں پر عمل کرنے والے مینوفیکچررز کو آسان طریقۂ کار سے فائدہ پہنچانا اور انہیں اعلیٰ سطح کی تعمیل کی جانب راغب کرنا ہے۔ اسکیم کی مدت کے دوران منظور شدہ اہل مینوفیکچرر امپورٹرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مرحلہ وار اے ای او-ٹی2 یا اے ای او-ٹی3 درجہ حاصل کریں، جس کے ذریعے بہتر سہولیات، تیز تر کلیئرنس اور اے ای او پروگرام کے تحت ترجیحی سہولتیں حاصل ہوں گی۔

ای ایم آئی اسکیم کے تحت درخواستیں یکم مارچ 2026 سے اے ای او پورٹل پر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں، جس کے لیے ویب سائٹ www.aeoindia.gov.in پر’’اہل مینوفیکچرر درآمد کنندہ‘‘  کے ٹیب کا انتخاب کیا جائے گا۔

اس اصلاحی اقدام سے کاروبار میں آسانی کو نمایاں طور پر فروغ ملنے، تعمیل کے کلچر کو مضبوط بنانے، اے ای او پروگرام میں وسیع شرکت کی حوصلہ افزائی اور ملک کی مینوفیکچرنگ کو تقویت ملنے کی توقع ہے۔ یہ اقدام سی بی آئی سی کے اس مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد بھارت کی مینوفیکچرنگ پر مبنی اور برآمدات پر مرکوز ترقی کی حمایت کے لیے ایک قابلِ پیش گوئی، مؤثر اور سہولت فراہم کرنے والا کسٹمز نظام قائم کرنا ہے۔

سرکلر نمبر 08/2026-کسٹمز تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-3216


(ریلیز آئی ڈی: 2234127) وزیٹر کاؤنٹر : 9