وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی جی اے نے سرکاری بینک ڈیش بورڈ اور سرکار بینک مینوئل کا اجرا کیا تاکہ بینکوں کے ذریعے سرکاری کاروبار کو سنبھالنے میں تعمیل کو مضبوط بنایا جا سکے، خطرے کو کم کیا جا سکے اور جوابدہی بڑھائی جا سکے ساتھ ہی فعال نگرانی اور کارکردگی کے انتظام کو ممکن بنانے کے لیے حقیقی وقت میں ڈیجیٹل نگرانی کی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 FEB 2026 7:06PM by PIB Delhi

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے)، محترمہ ٹی سی اے کلیانی نے آج نئی دہلی میں سرکاری لین دین سنبھالنے والے بینکوں کی حکمرانی اور کارکردگی کو مضبوط بنانے کے مقصد سے دو اہم اقدامات — گورنمنٹ بینک ڈیش بورڈ اور گورنمنٹ بینک مینوئل — کا آغاز کیا۔

گورنمنٹ بینک مینوئل بینکوں کے لیے سرکاری کاروبار کی انجام دہی کے حوالے سے ایک جامع اور معیاری فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ اس میں عملی طریقۂ کار، رپورٹنگ کی ذمہ داریاں، مفاہمت کی مدتیں اور تعمیل کے تقاضے واضح طور پر متعین کیے گئے ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد ابہام کو کم کرنا، عملیاتی خطرات کو گھٹانا اور تمام متعلقہ فریقوں کے درمیان جوابدہی کو مضبوط بنانا ہے۔

 

 

گورنمنٹ بینک ڈیش بورڈ سرکاری کاروبار سے متعلق اہم بینکاری امور کی حقیقی وقت پر مبنی اور ڈیٹا پر مشتمل نگرانی متعارف کراتا ہے۔ یہ ترسیلات کے اوقات، اسکرول تعمیل، مفاہمتی حیثیت، لین دین کی کامیابی کی شرح اور سروس لیول معیارات کی پابندی جیسے کلیدی کارکردگی اشاریوں کی نگرانی کرتا ہے۔ یہ اقدام اصلاحی اقدامات کے روایتی طریقے سے ہٹ کر پیشگی نگرانی اور کارکردگی کے مؤثر انتظام کی جانب ایک اہم تبدیلی کی نمائندگی کرتا ہے۔

ان اقدامات کے وسیع تر وژن پر زور دیتے ہوئے سی جی اے نے کہا کہ یہ اصلاحات یکساں طریقۂ کار اور معروضی معیارات کو ادارہ جاتی شکل دیتی ہیں، جبکہ عوامی فنڈز کے تحفظ میں مشترکہ ذمہ داری کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔ اصلاحات کے اگلے مرحلے میں ڈیجیٹل انضمام، مضبوط سائبر سکیورٹی تحفظات، جدید تجزیاتی صلاحیتوں اور ادارہ جاتی استعداد کار کی تعمیر پر توجہ دی جائے گی جس کے ذریعے سرکاری بینکاری نظام کو مزید جدید بنایا جائے گا۔

 

*********

ش ح۔ ف ش ع

 U: 3179


(ریلیز آئی ڈی: 2233787) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil