وزارت خزانہ
حکومت ہند کے جنوری 2026 (مالی برس 2025-26) تک کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
27 FEB 2026 4:54PM by PIB Delhi
جنوری 2026 تک حکومت ہند کے ماہانہ کھاتوں کو یکجا کرکے رپورٹس شائع کی جا چکی ہیں۔ اس سے متعلق چند اہم باتیں مندرجہ ذیل ہیں:-
حکومت ہند کو جنوری 2026 تک 2708654 کروڑ روپے (مجموعی وصولیوں کے متعلقہ جائزہ برس 2025-26 کے 79.5 فیصد کے بقدر) حاصل ہوئے، جن میں 2094218کروڑ روپے کے بقدر کی ٹیکس آمدنی (نیٹ ٹو سینٹر)، 557307 کروڑ روپے کے بقدر غیر ٹیکس آمدنی اور 57129 کروڑ روپے کے بقدر غیر قرض پونجی وصولیاں شامل ہیں۔ اس مدت کے دوران 1139767 کروڑ روپے کی رقم حکومت ہند کے ذریعہ ٹیکسوں کے حصص کی منتقلی کے طور پر ریاستی حکومتوں کو منتقل کی گئی، جو کہ گذشتہ برس کے مقابلے میں 65588 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
حکومت ہند کے ذریعہ کیے گئے مجموعی اخراجات 3690061 کروڑ روپے (متعلقہ جائزہ برس 2025-26 کا 74.3 فیصد) کے بقدر ہیں، جن میں سے 2847780 کروڑ روپے آمدنی کھاتے پر ہیں اور 842281 کروڑ روپے پونجی کھاتے پر ہیں۔ مجموعی آمدنی اخراجات میں سے 988302 کروڑ روپے سود کی ادائیگی کے لیے ہیں اور 354861 کروڑ روپے بڑی سبسڈیز کے لیے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3159
(ریلیز آئی ڈی: 2233675)
وزیٹر کاؤنٹر : 19