صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر محترمہ انوپریہ پٹیل نے ڈی ایچ آر کے میڈیکل کالجوں کے ریسرچ کنیکٹ 2026 کا افتتاح کیا ؛ ڈی ایچ آر کو 4,800 کروڑ روپے کی مختص رقم بائیو میڈیکل ریسرچ کے عزم کو تقویت دینے کیلئے ہے


میڈیکل کالجز ریسرچ کنیکٹ 2026 نے ملک بھر کے میڈیکل کالجوں میں قائم 100 سے زائد کثیر الشعبہ تحقیقی یونٹس کو ایک جگہ اکٹھا کیا تاکہ بھارت کے صحت تحقیقاتی نظام کو مضبوط بنایا جا سکے

حکومت نے میڈیکل کالجز ریسرچ کنیکٹ 2026 میں اعلیٰ معیار کی بایومیڈیکل تحقیق پر توجہ مرکوز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 FEB 2026 5:14PM by PIB Delhi

صحت و خاندانی بہبود اور کیمیکلز و فرٹیلائزرز کےمرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریا پٹیل نے آج نئی دہلی کے چانکیہ پوری میں واقع سشما سوراج بھون میں محکمۂ صحت تحقیق کے زیر اہتمام “میڈیکل کالجز ریسرچ کنیکٹ 2026” کا افتتاح کیا۔

یہ دو روزہ قومی کانفرنس 26 اور 27 فروری 2026 کو منعقد ہو رہی ہے، جس کا مقصد ملک بھر کے اُن 100 سے زائد میڈیکل کالجوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں مرکزی شعبہ جاتی اسکیم کے تحت صحت تحقیق کے فروغ کے لیے میڈیکل کالجز ریسرچ یونٹس (ایم آر یو ایس) قائم کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے چیئرمین ڈاکٹر ابھجیت چندرکانت شیٹھ بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے۔

اپنے خطاب میں مہمانِ خصوصی نے بھارت میں صحت سے متعلق تحقیق کے فروغ کے لیے حکومتِ ہند کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے میڈیکل کالجوں میں جاری تحقیقی سرگرمیوں کو سراہا اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طبی تحقیق کے معیار کو مزید بلند کریں تاکہ بھارت کو وِکست بھارت کے ہدف کی جانب تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے۔

کانفرنس کے دوران 26 اور 27 فروری کو مختلف اداروں کے نمائندگان اپنی سرگرمیوں کی رپورٹس پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ بہتر گرانٹ تجاویزتحریر کرنے، تربیتی مواقع، اور بایومیڈیکل تحقیق کے تکنیکی پہلوؤں سے متعلق موضوعات پر ورچوئل لیکچرز، ورکشاپس اور سمپوزیم منعقد کیے جائیں گے۔

ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تجربات سے سیکھنا اور مختلف اداروں میں محققین کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے تاکہ وہ اعلیٰ معیار کی بایومیڈیکل تحقیق انجام دے سکیں۔

********

ش ح۔ع ح۔ ج ا

U-3133


(ریلیز آئی ڈی: 2233440) وزیٹر کاؤنٹر : 5