الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ڈیجی لاکر کے ضابطہ کاری فریم ورک کے ہم آہنگی کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی؛ پینل ڈیجیٹل لاکر کے ضابطے کا جائزہ لے گا اور مستقبل کے لیے عملی منصوبہ تیار کرے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 FEB 2026 8:02PM by PIB Delhi

وزارت برائے الیکٹرانکس وانفارمیشن ٹیکنالوجی، حکومت ہند نے ڈیجی لاکر کے ضابطہ کاری فریم ورک کے ہم آہنگی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے دائرہ کار میں موجودہ تکنیکی اور قانونی منظرنامے کے مطابق ڈیجیٹل لاکر کے ضابطے کا قانونی جائزہ لینا اور اینٹیٹی لاکر ماحولیاتی نظام کی توسیع اور ڈیجیٹل لاکر سسٹم کی تجارتی کاری کے لیے مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنا شامل ہے۔

کمیٹی کی صدارت وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سابق سکریٹری جناب اجے ساونے کر رہے ہیں اور اس میں قانونی ماہرین، تکنیکی ماہرین اور صنعت کے نمائندے شامل ہیں۔

کمیٹی کا ابتدائی اجلاس 24 فروری 2026 کو نئی دہلی میں سی جی او کمپلیکس کے الیکٹرانکس نکتن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے شہریوں کے لیےزندگی میں سہولت اور اداروں کے لیے کاروبار میں آسانی کو فروغ دے کر وِکست بھارت کے اہداف کو آگے بڑھانے میں ڈیجیٹل لاکر ماحولیاتی نظام کے کردار اور وژن پر غور و خوض کیا۔

 

*********

ش ح۔ م ع ن۔  م ش

U.NO.3020


(ریلیز آئی ڈی: 2232552) وزیٹر کاؤنٹر : 30
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu