الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
اکیس فروری کے لیے عمومی ہدایت نامہ
انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 FEB 2026 7:39PM by PIB Delhi
اکیس فروری 2026 کو بھارت منڈپم ایکسپو ایرینا میں درج ذیل قواعدنافذ ہوں گے:
- وقت: صبح 9:15 بجے - شام 6:00 بجے
- نمائش ہالوں کی دستیابی:
- گراؤنڈ فلور(جی ایف): ہال 1، ہال 6، ہال 14
- گراؤنڈ فلور (جی ایف)اور پہلی منزل(ایف ایف): ہال 2 سے ہال 5
بھارت منڈپم ایکسپو ایرینا
رجسٹرڈ مندوبین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ پارکنگ کی کمی کے سبب مقام تک پہنچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو سروس یا کیب استعمال کریں۔
- گیٹ نمبر 4: صبح 9:15 بجے سے داخلے کے لیے فعال؛ کار/کیب کے ذریعے ڈراپ آف کی سہولت دستیاب ہوگا ۔
- گیٹ نمبر 10: صبح 9:15 بجے سے میٹرو کے ذریعے آنے والے مندوبین کے لیے کھلا ہوگا۔
- نمائش کنندگان کے لیے گیٹ صبح 8:00 بجے کھل جائے گا۔
- داخلہ:مندوبین کو داخلے کے مقام پر اپنا درست کیو آر کوڈ اور سرکاری شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔
- میڈیا سینٹر:میڈیا سینٹر 21 فروری کو فعال نہیں ہوگا۔
- دیگر مقررہ دروازوں سے داخلے کے لیے سیکیورٹی اجازت نامہ اور آنے جانے کی پابندی کے مطابق پروٹوکول نافذ ہوگا۔
- پارکنگ:بھارت منڈپم ایکسپو میں بیسمنٹ پارکنگ میں فیس دے کر پارکنگ کی سہولت دستیاب ہے۔
- سیلف ڈرائیو گاڑیوں کے لیے محدود پارکنگ درج ذیل مقامات پر دستیاب ہوگی:
- پرانا قلعہ پارکنگ - 1.6 کلومیٹر
- چڑیا گھر پارکنگ - 3 کلومیٹر
- جواہر لال نہرو اسٹیڈیم پارکنگ - 4.8 کلومیٹر
ان مقامات سے بھارت منڈپم کے گیٹ نمبر 4 تک شٹل سروس چلائی جائے گی۔
- کیمپس کے اندر:انٹرا وینیو حرکت کے لیے مقررہ گالف کارٹس دستیاب ہوں گی۔
- کیمپس کے باہر:گیٹ 4 اور گیٹ 10 کے درمیان شٹل سروس دستیاب ہوگی۔
- فوڈ کورٹ:تمامندوبین کے لیے فوڈ کورٹ کھلا رہے گا۔
اہم ہدایات:مدعو افراد، مقررین، زائرین اور دیگر متعلقہ فریقین سمیت تمام رجسٹرڈ مندوبین سے درخواست ہے کہ وہ اس نئے نظر ثانی شدہ( ایکسس) پروٹوکول کو مدنظر رکھیں اور اسی کے مطابق آمد کا منصوبہ بنائیں۔
تمام متعلقہ افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ سیکیورٹی اور ٹریفک اسٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور تقریب کو آسان اور محفوظ طریقے سے چلانے کے لیے مقام پر دی گئی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
یہ پیغام عوامی مفاد میں جاری کیا گیا ہے۔
***
ش ح۔ش آ۔م ق ا
U- 2943
(ریلیز آئی ڈی: 2232034)
وزیٹر کاؤنٹر : 54