الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کا قومی ادارہ(این آئی ای ایل آئی ٹی ) امراوتی میں بھارت کا اولین کلی طور پر وقف کوانٹم اور اے آئی یونیورسٹی کیمپس قائم کرے گا
این آئی ای ایل آئی ٹی اور حکومت آندھرا پردیش کے درمیان مفاہمتی عرضداشت پر دستخط عمل میں آئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 FEB 2026 1:01PM by PIB Delhi
انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، حکومت ہند کے تحت، الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے قومی ادارے(این آئی ای ایل آئی ٹی) نے 20 فروری 2026 کو حکومت آندھرا پردیش کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت(ایم او یو) پر دستخط کیے جس کا مقصد امراوتی میں بھارت کا اولین کلی طور پر وقف کوانٹم اور آرٹیفیشل انٹیلی جینس کیمپس قائم کرنا ہے۔
یہ تاریخی تعاون ہندوستان کے ڈیپ ٹیک ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے اور آندھرا پردیش کے مجوزہ آندھرا کوانٹم مشن کے ذریعے عالمی سطح پر مسابقتی کوانٹم انوویشن ہب کی تعمیر کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔ امراوتی ریاست کے مہتواکانکشی کوانٹم ویلی پہل قدمی کے مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب این چندربابو نائیڈو؛ الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت، حکومت ہند کے سکریٹری جناب ایس کرشنن؛ این آئی ای ایل آئی ٹی کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایم ترپاٹھی؛ اور اے پی ایس کیو ایم، امراوتی کوانٹم ویلی کے مشن ڈائرکٹر جناب سی وی شریدھر کی موجودگی میں مفاہمتی عرضداشت پر دستخط پر دستخط عمل میں آئے۔

این آئی ای ایل آئی ٹی کے ڈئرکٹر جنرل ڈاکٹر ایم ایم ترپاٹھی نے اس موقع پر بات کرتے ہوئےکہا: ’’ یہ شراکت داری ہندوستان کے گہرے تکنیکی سفر میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی کے تحت امراوتی کوانٹم اینڈ اے آئی کیمپس کوانٹم ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت میں تحقیق، تعلیم اور اختراع کے لیے ایک قومی مرکز کے طور پر ابھرے گا۔ ‘‘
اے پی ایس کیو ایم، امراوتی کوانٹم ویلی کے مشن ڈائرکٹر جناب سی وی شریدھر نے کہا:
’’امراوتی کوانٹم ویلی میں واقع این آئی ای ایل آئی ٹی کوانٹم اے آئی یونیورسٹی عالمی سطح پر مسابقتی اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے کوانٹم سائنس، مصنوعی ذہانت، اور صنعت سے منسلک ہنر مندی کے ذریعے ہندوستان کی گہری ٹیک ٹیلنٹ کی اگلی لہر کی قیادت کرے گی۔ ‘‘
این آئی ای ایل آئی ٹی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کی وزارت کے تحت ایک اعلیٰ خود مختار سائنسی معاشرہ ہے، جسے پورے ہندوستان میں ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں میں تعلیم، ہنر مندی، تربیت، تحقیق، اور صلاحیت سازی کو آگے بڑھانا ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی کو ملک بھر میں 12 منظور شدہ کیمپسوں کے ساتھ ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔
اس فریم ورک کے تحت، آئندہ امراوتی پہل قدمی کو ایک خصوصی کوانٹم اور اے آئی پر مرتکز یونیورسٹی کیمپس کے طور پر تیار کیا جائے گا، جو خصوصی طور پر اہم شعبوں کے لیے وقف ہے۔ این آئی ای ایل آئی ٹی کے ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی ماحولیاتی نظام کے اندر ہونے کے باوجود ، امراوتی کیمپس ہندوستان کے پہلے ادارہ جاتی طور پر وقف شدہ تعلیمی مرکز کی نمائندگی کرے گا جو مکمل طور پر کوانٹم اور مصنوعی ذہانت پر مرکوز ہے۔
مجوزہ کیمپس مندرجہ ذیل جدید ترین تکنالوجی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا:
• کوانٹم کمپیوٹنگ اور کوانٹم الگورتھم
• مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ
• کوانٹم کمیونیکیشن اور سائبرسیکیوریٹی
• کوانٹم ہارڈ ویئر اور سسٹمز انجینئرنگ
• ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ
• اے آئی –کوانٹم کنورجنس ریسرچ
کیمپس میں مندرجہ ذیل کورس اور سہولتیں شامل ہوں گی:
• انڈرگریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، اور پی ایچ ڈی پروگرام
• جدید تحقیقی لیبارٹریز
• صنعت سے منسلک سینٹرز آف ایکسی لینس (سی او ایز)
• ڈیپ ٹیک انکیوبیشن اور انٹرپرینیورشپ سپورٹ
• عالمی تعلیمی اور تحقیق و ترقی تعاون
اس پہل قدمی سے کوانٹم تکنالوجیوں اور اے آئی میں ہندوستان کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر مضبوط کرنے کی امید ہے، جو ملک کو اگلی نسل کی جدت طرازی اور گہری تکنیکی تعلیم میں عالمی رہنما کے طور پر پوزیشن میں لائے گی۔
این آئی ای ایل آئی ٹی کے بارے میں
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے قومی ادارے(این آئی ای ایل آئی ٹی)، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی ایک خود مختار سائنسی سوسائٹی (ایم ای آئی ٹی وائی)، حکومت ہند، مہارت کی ترقی اور ڈیجیٹل بااختیار بنانے میں ایک علمبردار رہا ہے۔
56 این آئی ای ایل آئی ٹی مراکز، 750 سے زیادہ تسلیم شدہ اداروں، اور 9,000سے زائد سہولت مراکز کے ذریعے اپنی وسیع موجودگی کے ساتھ، این آئی ای ایل آئی ٹی نے ای اینڈ آئی سی ٹی ڈومین میں ابھرتی ہوئی تکنالوجیوں میں لاکھوں طلباء کو ہنر مند اور سرٹیفائیڈ کیا ہے۔
این آئی ای ایل آئی ٹی کو وزارت تعلیم کے ذریعہ امتیازی زمرے کے تحت ’’ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی‘‘ کا درجہ دیا گیا ہے، جس کا مرکزی کیمپس روپڑ (پنجاب) میں ہے اور ذیلی کیمپس آئیزول، اگرتلہ، اورنگ آباد، کالی کٹ، گورکھپور، امپھال، ایٹانگر، اجمیر (کیکری)، کوہیما، پٹنہ، اور سری نگر میں قائم ہیں۔ اس کا مقصد ڈیجیٹل تکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ای اینڈ آئی سی ٹی شعبے میں اعلیٰ تعلیمی انقلاب لانا ہے۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:2840
(ریلیز آئی ڈی: 2231204)
وزیٹر کاؤنٹر : 8