وزارت دفاع
وزیردفاع راجناتھ سنگھ اور فرانسکی وزیر دفاع نے بنگلور میں چھٹے سالانہ دفاعی مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی
مزید 10 سال کے لیے دفاعی تعاون کے معاہدے کی تجدید کی گئی
بی ای ایل اور سیفران نے بھارت میں ہیمر میزائلز کی تیاری کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
دونوں ممالک نے بھارتی فوج اور فرانسیسی بری افواج کے اداروں میں افسران کی باہمی تعیناتی کا اعلان کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 FEB 2026 8:31PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ اور فرانس کی مسلح افواج اور سابق فوجیوں کے امور کی وزیر محترمہ کیترین واؤٹرن نے 17 فروری 2026 کو کرناٹک کے بنگلور میں چھٹے بھارت-فرانس سالانہ دفاعی مذاکرات کی مشترکہ صدارت کی۔
دونوں وزراء نے دوطرفہ سکیورٹی اور دفاع کے کئی امور پر بات چیت کی، جن میں آلات کی مشترکہ تیاری اور مشترکہ پیداوار کے اہم شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے دفاعی شراکت داری کو قریب لانے اورخاص طور پر مخصوص ٹیکنالوجی کے شعبے میں دونوں ممالک کی صنعتوں کو جوڑنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں وزراء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فوجی تعلقات کو مضبوط کرنا اس اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک اہم ستون ہے۔ وزیر دفاع نے بتایا کہ حالیہ بھارت-یورپی یونین سکیورٹی اور دفاعی شراکت داری اجتماعی اشتراک کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ دونوں وزراء نے اس فریم ورک سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا، چاہے دو طرفہ سطح پر ہو یا وسیع یورپی سیاق و سباق میں، تاکہ ایسے عملی نتائج حاصل کیے جا سکیں جو علاقائی استحکام کو مضبوط کریں، مشترکہ صلاحیتوں کو بڑھائیں اور دیرپا بھارت-فرانس اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مستحکم کریں۔

دونوں ممالک نے بھارتی فوج اور فرانسیسی بری افواج کے اداروں میں افسران کی باہمی تعیناتی کا اعلان کیا۔مزید 10 سال کے لیے دفاعی تعاون کے معاہدے کی تجدید کے لیے بھارت کی جانب سے سیکریٹری برائے دفاع اور فرانس کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل برائے بین الاقوامی تعلقات اور حکمت عملی نے دستخط کیے۔
بھارت میں ہیمر میزائلز کی تیاری کے لیے مشترکہ ملکیت کی کمپنی قائم کرنے کے مفاہمت نامے پر بھی دستخط کیے۔اس مفاہمت نامے پر بی ای ایل کے چیئرمین اور سیفران الیکٹرانکس اینڈ ڈیفنس کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کے درمیان نے دستخط کیے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نےمحترمہ کیترین واؤٹرن کوفرانسیسی وزیر دفاع مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور بھارت کے اپنے پہلے دورے پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ واؤٹرن کا دورہ یورپی اور عالمی سیکیورٹی کے لیے نہایت اہم وقت میں آتا ہے، اور بھارت فرانس کی اسٹریٹجک خودمختاری اور مضبوط یورپی دفاعی موقف کے لیے مستقل عزم کو دل سے سراہتا ہے۔
فرانسیسی وزیر دفاع نے بھارتی بری فوج کے ساتھ مشق ’’شکتی‘‘کو دو سالہ سے سالانہ پروگرام میں تبدیل کرنے کی تعریف کی۔

وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت ہندوستانی سمندر کے خطے کے ممالک کے لیے ہمیشہ ’ سب سے پہلے جواب دینے والا ‘ اور ’ سمندر کی مکمل حفاظت کرنے والا ‘ ملک رہا ہے اور دفاع، سیکیورٹی اور بحری شعبوں میں ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے اور کسی بھی دشمن کو ناکام بنانے کے لیے ہمیشہ مدد فراہم کرتا ہے۔
دہشت گردی کے مسئلے پر جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی طویل تاریخ رہی ہے جس میں وہ سرحد پار دہشت گردی کو پروان چڑھاتا، سہارا دیتا اور فروغ دیتا رہا ہے تاکہ بھارت میں خلل اور تشدد پیدا کیا جا سکے۔ ان کے مطابق اس نے خطے میں امن کے لیے سنگین خطرہ پیدا کر دیا ہے۔
سالانہ دفاعی مذاکرات ایک منظم وزارتی سطح کا دو طرفہ اجلاس ہے جس میں دفاع اور سیکیورٹی تعاون کا جائزہ لیا جاتا ہے اور رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔ اجلاس سے قبل، فرانسیسی وزیر دفاع کو ان کے آمد پر ہال ائیرپورٹ پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
****
)ش ح – م ع- م ذ(
U.N. 2793
(ریلیز آئی ڈی: 2230765)
وزیٹر کاؤنٹر : 21