سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کا محکمہ،نئی دہلی کے دوارکا میں واقع نیشنل لاء یونیورسٹی میں سماجی انصاف کا عالمی دن منائے گا جس میں آئین کا دیباچہ پڑھا جائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 FEB 2026 7:31PM by PIB Delhi
تمام شہریوں کے لیے انصاف، مساوات اور وقار کے آئینی وژن کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے، حکومت ہند کی وزارت برائے سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کا سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کا محکمہ (ڈی او ایس جے ای)، نیشنل لاء یونیورسٹی (این ایل یو)، دوارکا، نئی دہلی کے تعاون سے 20 فروری 2026 کو سماجی انصاف کا عالمی دن منانے کے لیے ایک خصوصی پروگرام منعقد کرے گا۔
اس تقریب کی اہم خصوصیت یہ ہوگی کہ اس میں آئین ہند کا دیباچہ پڑھا جائے گا، جس کی قیادت سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے وزیر مملکت عزت مآب جناب بی ایل ورما کریں گے۔ یہ عمل سماجی، معاشی اور سیاسی انصاف کے ساتھ ساتھ آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے ان نظریات کے تئیں ملک کے پختہ عزم کی تجدید کرے گا جو ہمارے آئین کی بنیاد ہیں۔
سماجی انصاف کا عالمی دن، جو ہر سال 20 فروری کو منایا جاتا ہے، سماجی شمولیت کو فروغ دینے، عدم مساوات کو کم کرنے اور خاص طور پر معاشرے کے پسماندہ اور محروم طبقات کے لیے مواقع کی منصفانہ دستیابی کو یقینی بنانے کے عالمی عزم کی تاکید کرتا ہے۔ اس پروگرام میں محکمے کے اعلیٰ افسران، نیشنل لاء سروسز اتھارٹی (این اے ایل ایس اے) کے اہلکار، یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور طلباء شرکت کریں گے، جس سے آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
اس تقریب کے ذریعے، محکمے کا مقصد نوجوانوں اور متعلقہ فریقوں میں سماجی بااختیاری، مساوات اور سب کے لیے وقار کی جانب حکومت کی مسلسل کوششوں کے بارے میں بیداری بڑھانا ہے۔
******
ش ح۔ک ح
U. No. 2771
(ریلیز آئی ڈی: 2230661)
وزیٹر کاؤنٹر : 3