الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

بیس فروری کے لیے عام معلومات: انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026


بھارت منڈپم ایکسپو ایرینا صبح 9:30 بجے سے رات 8:00 بجے تک کھلا رہے گا۔ یہ 21 فروری کو بھی کھلے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2026 5:49PM by PIB Delhi

مندرجہ ذیل اوقات 20 فروری 2026 کو سمٹ کے مقامات پر لاگو ہوں گے:

  • بھارت منڈپم کنونشن سینٹر: صبح 9:30 بجے-شام 6:00 بجے تک کھلا رہے گا۔
  • بھارت منڈپم ایکسپو ایرینا: صبح 9:30 بجے سے شام 8:00 بجے تک 21 فروری کو صبح 9:30 بجے سے شام 8:00 بجے تک کھلا رہے گا ۔
  • سشما سوراج بھون: صبح 9:30 بجے-شام 6:00 بجے تک کھلا رہے گا۔

I۔بھارت منڈپم

پارکنگ کی محدود جگہ کی دستیابی کی وجہ سے رجسٹرڈ نمائندوں کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مقام تک پہنچنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ ، میٹرو خدمات ، یا کیب استعمال کریں ۔

  • گیٹ نمبر 4: صبح 8:00 بجے سے داخلے کے لیے کھلا رہے گا۔ کار/کیب ڈراپ آف کے لیے۔
  • گیٹ نمبر 7: صبح 8:00 بجے سے داخلے کے لیے کھلا رہے گا۔ کار/کیب ڈراپ آف کے لیے۔
  • گیٹ نمبر 10: صبح 8:00 بجے سے داخلے کے لیے کھلا رہے گا۔ میٹرو کے ذریعے آنے والے مندوبین کے لیے۔
  • گیٹ نمبر 5A: داخلے کے لیے صبح 8:00 بجے سے کھلا رہے گا۔ میڈیا کے لیے
  • دوسرے نامزد گیٹوں سے داخلہ پروٹوکول کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس اور نقل و حرکت کی پابندیوں سے مشروط ہوگا۔
  • اپنی گاڑی سے آنے والے: درج ذیل مقامات پر محدود پارکنگ دستیاب ہو گی۔

1۔پرانا فورٹ پارکنگ - 1.6 کلومیٹر

2۔چڑیا گھر پارکنگ - 3 کلومیٹر

3۔جے ایل این  اسٹیڈیم پارکنگ - 4.8 کلومیٹر

4۔شٹل خدمات ان مقامات سے بھارت منڈپم گیٹ نمبر 04 تک چلیں گی۔

  • کیمپس میں: نامزد گالف کارٹس پنڈال کے اندر نقل و حمل کے لیے دستیاب ہوں گی۔
  • کیمپس سے باہر: شٹل سروسز گیٹس 4، 7 اور 10 کے درمیان کام کریں گی۔

II ۔سشما سوراج بھون

رجسٹرڈ مندوبین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پارکنگ کی محدود جگہ کی وجہ سے پنڈال تک پہنچنے کے لیے عوامی نقل و حمل، میٹرو خدمات، یا ٹیکسیوں/کیبس کا استعمال کریں۔

  • پیدل چلنے والوں، میٹرو استعمال کرنے والوں، ڈراپ آف کرنے والوں اور اپنی گاڑیوں میں آنے والوں کا داخلہ سشما سوراج بھون کے گیٹ نمبر 2 سے ہوگا۔

تمام رجسٹرڈ مندوبین بشمول مدعو، مقررین، شرکاء اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اس نظر ثانی شدہ انٹری پروٹوکول کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسی کے مطابق اپنی آمد کا منصوبہ بنائیں۔

تقریب کے محفوظ اور ہموار انعقاد کے لیے تمام متعلقہ افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سیکیورٹی اور ٹریفک اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور پنڈال پر جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

مفاد عامہ میں جاری

******

U.No:2739

ش ح۔ح ن۔س ا


(ریلیز آئی ڈی: 2230446) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: हिन्दी , English , Kannada