وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے گگن یان ڈروگ پیراشوٹ کا کامیاب تجربہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2026 3:45PM by PIB Delhi

ہندوستان کے انسانی خلائی پرواز پروگرام نے ٹرمینل بیلسٹک ریسرچ لیبارٹری (ٹی بی آر ایل) چندی گڑھ میں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی ریل ٹریک راکٹ سلیڈ (آر ٹی آر ایس) سہولت میں گگن یان پروگرام کے لیے ڈروگ پیراشوٹ کے کامیاب کوالیفیکیشن لیول لوڈ ٹیسٹ کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے ۔  آر ٹی آر ایس ایک خصوصی متحرک ٹیسٹ کی سہولت ہے جسے تیز رفتار ایروڈینامک اور بیلسٹک تشخیص کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔

PIC(11)56N3.jpeg

یہ تجربہ 18 فروری 2026 کو وِکرم سارہ بھائی اسپیس سینٹر،اسرو ایریل ڈیلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ، ڈی آر ڈی اواور ٹی بی آر ایل  کی مختلف ٹیموں کے ساتھ مشترکہ طور پر انجام دیا گیا۔ آر ٹی آر ایس ڈائنامک ٹیسٹ میں اہلیت کی سطح کے بوجھ کی نقل کی جاتی ہے، جو اصل پرواز کے زیادہ سے زیادہ بوجھ سے بھی زیادہ ہوتے ہیں، اور اس سے پیراشوٹ کے اضافی ڈیزائن حفاظتی مارجن کی تصدیق ہوتی ہے۔

یہ ٹیسٹ بھارت کی اعلیٰ مضبوطی والے ربن پیراشوٹ ڈیزائن اور تیاری میں مہارت کو ثابت کرتا ہے۔ یہ کامیابی ایک بار پھر ٹی بی آر ایل  کی شاندار خدمات کو اجاگر کرتی ہے، جو اسپیس اور دفاعی پروگراموں کے لیے جدید ٹیسٹ سہولیات، آلات اور تکنیکی مہارت فراہم کرتا ہے۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے گگن یان ڈروگ پیراشوٹ کے کامیاب تجربہ پر ڈی آر ڈی او ، اسرو اور صنعت کو مبارکباد دی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ آتم نربھر بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے کی سمت میں ایک اور بڑا قدم ہے ۔

محکمہ دفاع کے تحقیق و ترقی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر سمیر وی کامت نے بھی کامیاب کوالیفیکیشن لیول لوڈ ٹیسٹ سے وابستہ ٹیموں کو مبارکباد دی ہے ۔

*********

UR-2723

(ش ح۔  ش آ۔ج)


(ریلیز آئی ڈی: 2230271) وزیٹر کاؤنٹر : 11
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Telugu