بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے بینیٹ کولمین اینڈ کمپنی لمیٹڈ (بی سی سی ایل)  کے کچھ کاروباری شعبوں کو ٹائمز ہورائزن پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی ایچ پی ایل)  میں موجودہ تشویش کی بنیاد پر داخلی تنظیم نو  کے لیے منظوری دے دی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 FEB 2026 2:30PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی)نے بینیٹ کولمین اینڈ کمپنی لمیٹڈ (بی سی سی ایل)  کے کچھ کاروباری شعبوں کو ٹائمز ہورائزن پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی ایچ پی ایل)  میں موجودہ تشویش کی بنیاد پر داخلی تنظیم نو  کے لیے منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ انضمام بی سی سی ایل کی داخلی تنظیم نو سے متعلق ہے، جس کا مقصد کچھ ادارے، کاروبار، منصوبے، اثاثے اور ذمہ داریاں (ای آئی بی ایم ای بزنس) جاری کاروباری بنیاد پر بی سی سی ایل سے ٹی ایچ پی ایل میں منتقل کرنا اور کچھ دیگر مربوط اقدامات انجام دینا ہے۔

بی سی سی ایل اور اس کے گروپ ادارے مختلف کاروباروں میں مصروف عمل ہیں، جن میں خبریں، جرائد، کتابیں اور دیگر ادبی تخلیقات کی اشاعت، رئیل اسٹیٹ کلاسیفائیڈز، ٹیلی ویژن نشریات، ڈیجیٹل مصنوعات اور خدمات، ریڈیو تفریح، موسیقی، فلمیں، برانڈ کیپٹل کاروبار، تقریبات اور کانفرنسیں، میگزین، طرز زندگی اور تفریح کے کاروبار، تعلیم اور ایڈ-ٹیک، فِن ٹیک، گیمینگ اور اشتہارات شامل ہیں۔

ٹی ایچ پی ایل ایک نئی قائم شدہ کمپنی ہے اور اس کے پاس فی الحال کوئی کاروباری سرگرمیاں نہیں ہیں۔

کمیشن کا تفصیلی حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔ش ہ ب)

U. No.2639


(ریلیز آئی ڈی: 2229612) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil