الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں سب کے لیے اے آئی: شمولیاتی اور بڑے پیمانے پر اے آئی حل کو بااختیار بنانے کے لیے گلوبل امپیکٹ چیلنج کااہتمام


مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقیقی دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر سے اختراع کاروں کے درمیان مقابلہ

جیتنے والی ٹیموں کو سمٹ کے اختتام پر قومی اعزازات اور ایکو سسٹم سپورٹ سے نوازا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 FEB 2026 10:08PM by PIB Delhi

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوسرے دن سب کے لیے اے آئی فار آل: گلوبل امپیکٹ چیلنج کو نمایاں کیا گیا، جو کہ انڈیا اے آئی مشن کی ایک فلیگ شپ پہل ہے جس کا مقصد ایسے مصنوعی ذہانت کے حل کی شناخت کرنا اور انہیں فروغ دینا ہے جو سماجی ترقی کے لیے اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ یہ چیلنج، جو سمٹ کے جامع ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت ہند کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ اے آئی کو جامع، پائیدار اور عوامی مرکز کے نتائج کے لیے استعمال کیا جائے، جو کہ عوام، کرہ ارض اور ترقی کے بنیادی اصولوں کو تقویت دیتا ہے۔

اے آئی کے عزائم کو حقیقی نتائج میں بدلنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے اس اے آئی فار آل: گلوبل امپیکٹ چیلنج نے دنیا بھر سے طلباء، محققین، اسٹارٹ اپس، اداروں اور پیشہ ور افراد کو شہری انفراسٹرکچر اور نقل و حرکت، زراعت، آب و ہوا اور پائیداری، صحت عامہ، تعلیم اور مالیاتی شمولیت جیسے ترجیحی شعبوں میں تبدیلی لانے والے حل پیش کرنے کی دعوت دی۔ صنعت و داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے(ڈی پی آئی آئی ٹی) کے تحت اسٹارٹ اپ انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن کے اشتراک سے نافذ کیے گئے اس چیلنج میں ایسی اختراعات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جو فوری استعمال کے لیے تیار ہوں اور بڑے پیمانے پر اثر انداز ہونے کی صلاحت رکھتی ہوں۔

اس اقدام کو عالمی سطح پر بھرپور ردعمل ملا، جس میں سیکڑوں گذارشات کا ڈومین ماہرین، پالیسی سازوں اور صنعت کے رہنماؤں کی جانب سے کثیر مرحلہ وار سخت جانچ کے عمل کے ذریعے جائزہ لیا گیا۔ منتخب کردہ ٹاپ 10 حل سماجی ضروریات کو پورا کرنے والی اے آئی ایپلی کیشنز کی وسعت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان میں انفی ہیل ہیلتھ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ؛ انفیوس ہیلتھ کی جانب سےایکویٹون؛ ون گلوبل میڈیکل ٹیکنالوجی لمیٹڈ (ڈی بی اے (ہیلیم ہیلتھ)؛ رسیلئینس360؛ کلائمیٹ اسمارٹ قرضہ دہی کے لیے سیٹ شیور کا فارم اسکور؛ ذہنی صحت کی بہتری کے لیے وائسا کی بات چیت کرنے والی اے آئی؛ کیڈورا انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ؛ ذیابیطس سے متعلق ریٹینوپیتھی اسکریننگ کے لیے مدھونیتر اے آئی؛ کرب جیم انک اور بایوم میکرزانک  کابی کراپ® سوائل انٹیلی جنس پلیٹ فارم شامل ہیں۔

پینل مباحثہ: ’’گلوبل ساؤتھ میں ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے اے آئی کا استعمال‘‘

اس چیلنج کی تکمیل کے طور پر، ایک جامع اے آئی اختراعی ماحولیاتی نظام کی تعمیر پر ’’گلوبل ساؤتھ میں ترقیاتی مقاصد کے حصول کے لیے اے آئی کا استعمال‘‘ کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطح کے پینل مباحثے کا انعقاد کیا گیا جس میں بوسٹن کنسلٹنگ گروپ کے پروجیکٹ لیڈر جناب گورو جھا، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی میں آفس فار ایس ٹی آئی اور ڈی ایکس کے سینئر ڈائریکٹر جناب ٹومو یوکی یاماڈا، آئیڈیا باز کے شریک بانی اور سی او او جناب مودت کمار، اینتھروپک میں گلوبل امپیکٹ لیڈ محترمہ کورٹنی او ڈونل، بی کیپیٹل کے جنرل پارٹنر جناب کرن موہلا اور انڈیا اے آئی کے مشن گورننگ بورڈ سے جناب رامنن رامناتھن نے شرکت کی۔ اس بحث میں ابتدائی مرحلے کے اے آئی اسٹارٹ اپس کے لیے ڈیزائن پارٹنرز کے حصول، تجارتی مانگ کی توثیق اور اعلیٰ معیار کے ڈیٹا سیٹس تک رسائی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ مقررین نے اختراع کاروں اور مارکیٹوں کے درمیان ایک اہم رابطے کے طور پر حکومت کے کردار کو اجاگر کیا اور جامع ترقی کے لیے ذمہ دارانہ اے آئی کو وسعت دینے کی خاطر اوپن پلیٹ فارمز، شراکتی ماحولیاتی نظام اور بھروسہ مند فریم ورک کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ چیلنج فائنلسٹ کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جو سمٹ کے گرینڈ فنالے اور ایوارڈز کی تقریب میں اپنے حل پیش کریں گے۔ جیتنے والی ٹیموں کو 2.50 کروڑ روپے تک کی مالی مراعات کے ساتھ ساتھ ایک منظم ایکو سسٹم سپورٹ بھی ملے گی جس میں رہنمائی، پائلٹ مواقع اور اسٹریٹجک شراکت داریاں شامل ہیں تاکہ قومی اور عالمی سطح پر توسیع کو ممکن بنایا جا سکے۔

اے آئی فار آل: گلوبل امپیکٹ چیلنج جیسے اقدامات کے ذریعے، انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 مکالمے اور نفاذ کے درمیان فرق کو ختم کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور ایسے اے آئی سلیوشنز کو آگے بڑھا رہا ہے جو ڈیزائن کے اعتبار سے شمولیاتی، اثر کے لحاظ سے پائیدار اور طویل مدتی عوامی بھلائی کے مطابق ہیں۔

********

ش ح۔ک ح۔ م ش

U. No. 2625


(ریلیز آئی ڈی: 2229528) وزیٹر کاؤنٹر : 7