شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بارامتی میں لیئر جیٹ 45 (وی ٹی-ایس ایس) کےحادثے کی تحقیقات پر اے اے آئی بی کی جانب سےاپڈیٹ جاری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 FEB 2026 11:28AM by PIB Delhi

ایئرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) گزشتہ ماہ 28 جنوری 2026 کو بارامتی میں پیش آنے والی لیئر جیٹ 45 طیارے( وی ٹی-ایس ایس کے )کے حادثے کی تفصیلی تحقیقات کر رہا ہے ،جس میں ایئرکرافٹ (حادثات اور واقعات کی تحقیقات)رولز ، 2017 اور بین الاقوامی معیارات اور آئی سی اے او ضمیمہ 13 میں تجویز کردہ طریقوں کی سختی سے پابندی کی جا رہی ہے۔

یہ طیارہ دو آزاد انہ فلائٹ ریکارڈرز سے لیس تھا ۔  حادثے کے دوران دونوں ریکارڈرز کو طویل عرصے تک شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑا اور آگ سے نقصان پہنچا ۔

ایل3-کمیونیکیشنز کے ذریعہ تیار کردہ ڈیجیٹل فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر(ڈی ایف ڈی آر) کو اے اے آئی بی فلائٹ ریکارڈر لیبارٹری میں کامیابی کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے ۔  ہنی ویل کے ذریعےتیار کردہ کاک پٹ وائس ریکارڈر(سی وی آر) کا تفصیلی تکنیکی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔  ڈیٹا کی بازیافت میں خصوصی مدد کے لیے مینوفیکچرنگ والے ملک کے تسلیم شدہ نمائندے سے مدد طلب کی گئی ہے ۔

اے اے آئی بی جامع ، معروضی اور شواہد پر مبنی تحقیقات کو یقینی بنانے کے لیے تمام تجویز کردہ تکنیکی اور طریقہ جاتی پروٹوکول پر تندہی سے عمل کر رہا ہے ۔  بیورو شفافیت کے تئیں مکمل طور پر پابندعہدہے اور تحقیقات کے مناسب مرحلے پر مزید معلومات کا اشتراک کیاجائےگا۔

اے اے آئی بی احترام کے ساتھ تمام متعلقہ فریقوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق تفتیشی عمل کو آگے بڑھنے دیں ۔

****

ش ح۔ م ش ع ۔ ش ا

U NO: 2568


(ریلیز آئی ڈی: 2229022) وزیٹر کاؤنٹر : 11