ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن(سی اے کیو ایم) نے 2026 میں گندم کی پرالی جلانے کے عمل کو ختم کرنے کے لیے ایکشن پلان کے نفاذ سے متعلق جامع قانونی ہدایت جاری کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 FEB 2026 5:24PM by PIB Delhi

خطے میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کی خاطردہلی اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے بندوبست کمیشن (سی اے کیو ایم) نے 2026 کی کٹائی کے موسم کے دوران گندم کی پرالی جلانے کی روک تھام اور خاتمے کے لیے ریاستی ایکشن پلان کے مربوط اور مقررہ وقت پر نفاذ کو لازمی قرار دیتے ہوئے ایک قانونی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ ہدایت پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کی حکومتوں کو جاری کی گئی ہے، جبکہ دہلی کی حکومت (جی این سی ٹی ڈی) اور راجستھان سے بھی اس پر عمل کرنے کے لیے اقدامات کی توقع ہے۔

کمیشن نے  اجاگر کیا کہ زرعی باقیات جلانے سے مقامی سطح پر اور این سی آر و ملحقہ علاقوں میں ہوا کا  معیار خراب ہوتا ہے، اس لیے موسم کے لحاظ سے منظم تیاری ناگزیر ہے۔ اسرو/آئی اے آر آئی کے تیار کردہ معیاری  ضابطے کے مطابق، گندم کی کٹائی کے موسم (یکم اپریل تا 31 مئی 2025) کے دوران پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کے این سی آر اضلاع میں بالترتیب10,207، 1,832 اور 259 آگ کے واقعات درج کیے گئے۔ اپریل تا مئی 2025 کے دوران سیٹلائٹ کی بنیاد پر کی گئی نگرانی، جس میں خطے بھر میں ایسے واقعات ریکارڈ کیے گئے، نے دھان  سیزن کے موجودہ اقدامات کے ساتھ ساتھ گندم کے سیزن کے لیے ہدف بند اقدامات  کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔

کمیشن نے متعلقہ ریاستوں کو فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام/خاتمے کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کیا تھا اور ہدایت دی تھی کہ وہ اس فریم ورک کے بنیادی خدوخال کی بنیاد پر ریاستی سطح کے تفصیلی اور مخصوص ایکشن پلان تیار کریں۔ مزید برآں، گندم کی پرالی جلانے کے معاملے پر کمیشن کے 26ویں اجلاس (مورخہ12 دسمبر2025) میں غورو خوض کیا گیا اور اسی تاریخ کو پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں کے ساتھ منعقدہ بعد ازاں اجلاس میں ان ریاستوں نے اپنے اپنے عملی منصوبے پیش کیے۔ کمیشن نے ان ریاستوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے ایکشن پلان کو مزید مؤثر بنانے کے لیے انہیں اپ ڈیٹ اور بہتر کریں۔

اسی کے مطابق، اپنی ہدایت نمبر 96 کے ذریعے کمیشن نے متعلقہ ریاستوں کو گندم کی پرالی جلانے کی روک تھام کے لیے اپنے اپنے ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے اور قابلِ عمل متبادل کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص سہولتی اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ کمیشن نے پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ:

  • گندم کی پرالی جلانے کو ختم کرنے اور اس پر قابو پانے کے لیے ریاستی ایکشن پلان کو پورے خدو خال کے ساتھ مؤثر طریقے سے نافذ کریں۔
  • گندم کی پرالی کے انتظام کے مجوزہ طریقے (فصلوں کے تنوع/ان سیٹو مینجمنٹ/ایکس سیٹو مینجمنٹ/چارہ وغیرہ) کے لیے تمام دیہاتوں میں ہر فارم کا نقشہ بنائیں ۔ )
  • ضلع کے تمام کسانوں کا احاطہ کرتے ہوئے کسانوں کے ایک گروپ کو مخصوص نوڈل افسران کو ٹیگ کریں۔  موثر نگرانی کے لیے ہر نوڈل افسر کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 100 کسانوں کو ٹیگ کیا جا سکتا ہے۔
  • ایک موبائل ایپ کے ذریعے، خاص طور پر فصل کی کٹائی کے سیزن کے دوران ، کسانوں کو سی آر ایم مشینوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور بروقت دستیابی کو یقینی بنائیں۔ 
  • سی ایچ سی کے ذریعے چھوٹے/حاشیہ پر رہنے والے کسانوں کے لیے سی آر ایم مشینوں کی کرایہ سے پاک دستیابی کا حکم  دیا جائے۔ 
  • گندم کے بھوسے کے لیے ذخیرہ کرنے کے لیے مناسب سہولت فراہم کی جائے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آگ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کم سے کم ہو ۔ 
  • چارے کے طور پر اس کے استعمال سمیت ایکس سیٹو ایپلی کیشنز کے لیے مختلف شکلوں میں گندم کے بھوسے کی ایک مضبوط اور مسلسل سپلائی چین قائم کریں ۔  سال بھر مانگ اور سپلائی پر غور کرتے ہوئے ہر ضلع کے لیے ضلعی سطح کا سپلائی چین مینجمنٹ پلان وضع کیا جائے گا ۔ 
  • ضلع/بلاک کی سطح پر ایک مخصوص ’پرالی حفاظتی  فورس‘ (پی پی ایف) تشکیل دیں جس میں پولیس افسران ، محکمہ زراعت کے افسران ، انتظامی افسران ، نوڈل/کلسٹر افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شامل ہوں ، تاکہ گندم کی پرالی کھلے میں  جلانے کے کسی بھی واقعے کی کڑی نگرانی کی جا سکے ۔
  • دیر شام کے اوقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے گشت کو تیز کیا جائے ۔ 
  • مناسب ماحولیاتی معاوضے کے طریقہ کار کو یقینی بنایا جائے ۔ 
  • فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے کے لیے مختلف اقدامات اور اسکیموں کے بارے میں آئی ای سی کی وسیع سرگرمیاں اور آگاہی پروگرام شروع کریں اور کسانوں کو بہترین طریقوں اور پرالی جلانے کے منفی اثرات کے بارے میں تعلیم دیں ۔

اس کے علاوہ قومی راجدھانی خطہ دہلی کی حکومت اور راجستھان کی حکومت کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آنے والے فصل کے موسم کے دوران گندم کی پرالی جلانے کے واقعات کو ختم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں ۔  ریاستیں مسلسل نگرانی اور ضروری اقدامات کے لیے کمیشن کو ماہانہ پیش رفت کی رپورٹ پیش کریں گی ۔

 

****

ش ح۔م ع۔ ش ت

U NO:-2538


(ریلیز آئی ڈی: 2228789) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil