امور داخلہ کی وزارت
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ آج گجرات کے وڈودرا میں مہاشیو راتری کے موقع پر شیو پریوار کی مہا آرتی میں شریک ہوئے
وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ہمارے خودداری کے نشانات کو دوبارہ باوقار مقام دلانے کا عزم کیا ہے
ایودھیا میں دہائیوں تک خیمے میں رکھے گئے رام للا کو مودی جی کی قیادت میں ایک شاندار مندر میں باقاعدہ طور پر رکھا گیا
اورنگزیب نے کاشی وشوناتھ مندر کو مسمار کر دیا تھا، جبکہ مودی جی کی قیادت میں کاشی وشوناتھ کوریڈور بے پناہ شان و شوکت کے ساتھ دوبارہ تعمیر ہو کر کھڑا ہے
چاہے مہاکال کوریڈور کا قیام ہو یا ‘سومناتھ سوابھیمان پرو’ منانے کا موقع، ہر موقع پر مودی جی نے سناتن کے وقار اور عظمت کو اجاگر کیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 FEB 2026 9:53PM by PIB Delhi
غلامی کی تمام نشانیوں کو ایک ایک کر کے ختم کرتے ہوئے مودی جی نے ہم وطنوں کے ذہنوں سے کمتری کے اجتماعی احساس کو ختم کر دیا ہے
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ آج گجرات کے وڈودرا میں مہاشیو راتری کے موقع پر شیو پریوار کی مہا آرتی میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر متعدد معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا جب کوئی نیک شخص خالص دل سے کوئی عزم کرتا ہے تو خدا کے فضل سے مشکل سے مشکل ارادہ بھی پایۂ تکمیل تک پہنچ جاتا ہے اور اکثر وہ ایک روایت کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی اور روشن مثال سرویشور مہادیو کی یہ عظیم الشان مورتی ہے، جو آج شیو راتری کے موقع پر ہم سب کے سامنے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ساولی والے مہاراج نے تین عظیم عزم سُر ساگر کے وسط میں شاندار شیو مورتی کا قیام، شیو راتری کے دن وڈودرا میں شیو جی کی عظیم الشان سواری کا انعقاد اور گنیش جی کی مورتی کی تنصیب کئے تھے۔ یہ تینوں عزم آج ہماری آنکھوں کے سامنے عملی صورت میں موجود ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ پوجیہ ساولی والے سوامی کے اس عظیم عزم کی تکمیل میں بے شمار عقیدت مندوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عزم صرف ایک خاندان تک محدود نہیں رہا بلکہ اس نے پورے وڈودرا کے شہریوں کو ایک مشترکہ بندھن میں پرو دیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ آج شیو راتری کا ذکر خواہ کاشی، کوئمبٹور، رامیشورم یا گر سومناتھ میں ہو، پورے ملک میں سُر ساگر کے سرویشور مہادیو کا نام گونجتا ہے۔ نہوں نے کہا کہ یہ بے پناہ اجتماعی کوششوں ، مشترکہ عزم اور سنتوں کے آشیرواد کا نتیجہ ہے جس نے اس جھیل کو عقیدے اور عقیدت کے مرکز میں تبدیل کر دیا ہے ۔
مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ آج ملک میں شاید ہی کوئی ایسا گاؤں ہو جہاں شیو راتری کا تہوار نہ منایا جا رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں سے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی جی نے ہمارے خودداری کے نشانات کو دوبارہ باوقار مقام دلانے کا عزم کیا ہے اور ان کی قیادت میں یہ عمل مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں کئی دہائیوں تک رام للا ایک سادہ خیمے میں رہے، لیکن وزیرِ اعظم مودی جی کی قیادت میں انہیں ایک شاندار مندر میں باقاعدہ طور پر رکھاگیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ کروڑوں لوگوں کا یہ عزم تھا کہ ایودھیا میں عین اسی مقام پر، جہاں بھگوان شری رام کی پیدائش ہوئی تھی، ایک عظیم الشان مندر تعمیر کیا جائے۔ بابر کے دور سے لے کر آج تک یہ عزم ادھورا رہا، لیکن ہم سب خوش نصیب ہیں کہ آج ایودھیا کی اسی مقدس سرزمین پر بھگوان شری رام کی شاندار مورتی قائم ہو چکی ہے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اسی طرح کاشی میں اورنگزیب نے کاشی وشوناتھ مندر کو مسمار کر دیا تھا، مگر آج مودی جی کی قیادت میں کاشی وشوناتھ کوریڈور بھی بے مثال شان و شوکت کے ساتھ دوبارہ تعمیر ہو کر ایستادہ ہے۔
جناب امیت شاہ نے کہا کہ گزشتہ ایک ہزار برسوں میں سومناتھ کے جیوترلنگ پر حملہ آوروں نے بے شمار مرتبہ یلغار کی، لیکن سردار ولبھ بھائی پٹیل، کے- ایم-منشی اور بھارت کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد جی کے مضبوط عزم کے باعث مندر کی دوبارہ تعمیر ممکن ہو سکی۔ آج یہ مندر تمام حملہ آوروں کو شکست دیتے ہوئے سناتن دھرم کی شاندار فتح کی علامت بن کر بحیرہ عرب کے ساحل پر مضبوطی سےکھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ سومناتھ مندر پر پہلے حملے کے ایک ہزار سال مکمل ہونے کے موقع پر اس سال ‘سومناتھ سوابھیمان پرو’ منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے مہاکال کوریڈور کی ازسرِ نو تعمیر ہو یا ‘سومناتھ سوابھیمان پرو’ منانے کا موقع، مودی جی نے ہماری ثقافت کے وقار کو دوبارہ بحال کیا ہے۔جناب شاہ نے کہا کہ غلامی کی تمام نشانیوں سے ملک کو ایک ایک کر کے آزاد کرتے ہوئے مودی جی نے ملک کے عوام کے دلوں سے اجتماعی احساسِ کمتری کو ختم کیا ہے۔
***
ش ح۔ ک ا ۔ ش ب ن
U.NO.2508
(ریلیز آئی ڈی: 2228592)
وزیٹر کاؤنٹر : 8