وزارت دفاع
دفاعی عملے کے سربراہ جنرل اُپیندر دویدی آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہونے والے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
14 FEB 2026 6:05PM by PIB Delhi
دفاعی عملے کے سربراہ (سی او اے ایس) جنرل اُپیندر دویدی16 تا 19 فروری 2026 کو سرکاری دورے پر آسٹریلیا جانے والے ہیں۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دفاعی اشتراک کو مزید مضبوط کرنا اور دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کو تقویت دینا ہے۔
دورے کے دوران، سی او اے ایس آسٹریلیائی دفاعی افواج کی سینئر قیادت کے ساتھ وسیع تر معاملات پر بات چیت کریں گے، جس کا مرکز بشمول تربیت، مشترکہ مشقیں، پیشہ ورانہ تبادلے اور صلاحیت سازی، فوج سے فوج تک تعلقات کو بہتر بنانا ہوگا۔
سڈنی میں، وہ فورسز کمانڈ، اسپیشل آپریشن کمانڈ(ایس او سی او ایم ڈی)اور سیکنڈ ڈویژن کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سیکنڈ ڈویژن کی افواج دو طرفہ آرمی مشق آسٹراہند میں حصہ لیتی ہیں، جس کا اگلا ایڈیشن 2026 میں بھارت میں منعقد کیا جائے گا۔
کینبرا پہنچنے پر، دن کا آغاز رسمی استقبالیے اور گارڈ آف آنر سے ہوگا، جس کے بعد آسٹریلیائی آرمی کے چیف لیفٹیننٹ جنرل سیمون اسٹورٹ کے ساتھ ملاقات ہوگی۔ آسٹریلیاکی فوج کے سربراہ اور جنرل اپیندرا دیویدی یو ایس آرمی وار کالج کاس آف 2015 کے فارغ التحصیل ہیں اور ان کے درمیان مضبوط پیشہ ورانہ رشتہ ہے۔ اس ملاقات کے بعد آسٹریلیائی دفاعی افواج کے ہیڈکوارٹر میں دفاعی اشتراک، جدید کاری اور مستقبل کے آپریشنز پر جامع گول میز پر بات چیت ہوگی۔سی او اے ایس آسٹریلائی ڈیفنس کالج کے کمانڈر سے بھی ملاقات کریں گے اور آسٹریلیائی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے افسران سے خطاب کریں گے۔
سلسلے وار ملاقاتوں میں، سی او اے ایس چیف آف ڈیفنس فورسزاور ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے سکریٹری سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ہیڈکوارٹرز جوائنٹ آپریشنز کمانڈ(ایچ کیو جے او سی) کا دورہ کریں گے، جہاں وہ جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈر سے ملاقات کریں گے اور آسٹریلیائی دفاعی افواج کے آپریشنل ڈائنامکس بشمول مربوط اور کثیر شعبہ جاتی آپریشنز کے بارے میں بریفنگ حاصل کریں گے۔
سی او اے ایس آسٹریلائی وار میموریل پرگلہائے عقیدت نذر کرکے شہید فوجیوں کو خراج تحسین پیش کریں گے اور قربانی اور خدمت کی مشترکہ میراث کا احترام کریں گے۔ وہ آسٹریلیا میں مقیم بھارتی دفاعی سابق فوجیوں سے بھی ملاقات کریں گے، جس سے بھارتی مسلح افواج اور اس کے سابق فوجیوں کے درمیان دیرپا تعلق کو اجاگر کیا جائے گا۔
یہ دورہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کو مزید تقویت دینے اور بھارت بحرالکاہل خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے باہمی تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔
****
ش ح-ا ع خ ۔ر ا
U-No- 2477
(ریلیز آئی ڈی: 2228175)
وزیٹر کاؤنٹر : 7