بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تمل ناڈو میں آبی گزرگاہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 5:57PM by PIB Delhi

نیشنل واٹر ویز ایکٹ، 2016 کے تحت تمل ناڈو میں ترقی کے لیے جن ندیوں اور نہروں کو نیشنل واٹر ویز (NWs) قرار دیا گیا ہے، وہ درج ذیل ہیں:

i۔بکنگھم نہر (این ڈبلیو-4 کا جزو)

ii ۔دریائے بھوانی (این ڈبلیو-20)

iii ۔دریائے کاویری-کولیڈم (این ڈبلیو-55)

iv۔دریائے پژہیار (این ڈبلیو-77) اور

v۔دریائے پونیار (این ڈبلیو-80)

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت ایک خود مختار ادارہ ان لینڈ واٹر ویز اتھارٹی آف انڈیا (آئی ڈبلیو اے آئی) نے مذکورہ بالا دریاؤں/نہروں کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹس (ایف ایس آر) پہلے ہی مکمل کر لی ہیں ۔ اس کے علاوہ ، آئی ڈبلیو اے آئی نے این ڈبلیو 4 کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے 5.23 کروڑ روپے کی منظوری دی ہے ، جس میں بکنگھم نہر  بھی شامل ہے ۔

بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات  فراہم کی ۔

****

U.No:2401

ش ح۔ح ن۔س ا


(ریلیز آئی ڈی: 2227838) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी