مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر  جناب منوہر لال نے ہاؤسنگ فائنانس کے بدلتے منظرنامے  سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی


مرکزی وزیر نے   ہاؤسنگ سے متعلق قومی ایکسچینج جیسے جدید حل تلاش کرنے کی تجویز دی، جس میں مختلف مقامات پر دستیاب ہاؤسنگ کے بارے میں جامع ڈیٹا کی بنیاد پر کام کیا جائے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 5:49PM by PIB Delhi

نیشنل ہاؤسنگ بینک اور ایشیا پیسیفک یونین برائے ہاؤسنگ فائنانس  ( اے پی یو ایچ ایف  )  کی جانب سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا  12 اور 13 فروری، 2026 ء  کو  بھارت منڈپم میں  انعقاد  کیا گیا  ۔ 

آج بھارت منڈپم میں  مکانات اور شہری امور کے وزیر  منوہر لال  نے ہاؤسنگ فائنانس کے بدلتے منظرنامے پر بین الاقوامی کانفرنس میں بطور  مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس کا مرکزی موضوع تھا: شمولیت، استحکام اور پائیداری۔

 

 

مکانات اور شہری امور کے وزیر   نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہاؤسنگ فائنانس کو ہر شہری کے لیے زیادہ قابل رسائی، کم خرچ اور شمولیت پر مبنی  بنانے کے لیے تمام  متعلقہ فریقوں کو یکجا کرنا ضروری ہے۔

وزیر  موصوف نے  مربوط شہری منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا، جس میں ٹرانسپورٹ سے منسلک ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اور دور اندیشی پر مبنی پالیسی کی نئی جدتیں شامل ہوں۔ انہوں نے یہ تجویز بھی دی کہ قومی ہاؤسنگ ایکسچینج جیسے جدید حل پر غور کیا جائے، جس میں مختلف مقامات پر دستیاب ہاؤسنگ کے جامع ڈیٹا کی بنیاد پر شہری اپنے کام کی جگہ کے قریب موزوں گھر تلاش کر سکیں اور ملحقہ جائیداد کے تبادلے کے ذریعے سفر کے وقت  کی بچت کی جاسکے۔

وزیر  موصوف نے  نیتی آیوگ  اور  مکانات اور شہری امور  کی وزارت ( ایم او ایچ یو اے )  کی مشترکہ تحقیق کے نتائج بھی پیش کیے، جس میں  2021  ء میں بھارت کی شہری آبادی کو  500 ملین اور  2050  ء تک اس کے  850 ملین سے زیادہ پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آبادی میں تبدیلی ملک بھر میں کم خرچ ہاؤسنگ کی مانگ میں نمایاں اضافہ کرے گی۔

جناب منوہر لال نے اس نمو کے لیے تیاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹرانزٹ اور ہاؤسنگ پر مبنی ترقی  ( ٹی او ڈی )   ماڈل کے ذریعے مضبوط شہری  بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے تاکہ ہاؤسنگ زیادہ قابل رسائی اور پائیدار بنائی جا سکے۔

انہوں نے مالی اداروں بشمول بینک، ہاؤسنگ  فائنانس کمپنیوں اور قومی ہاؤسنگ بینکوں  سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ تعاون کریں اور ملک بھر میں ہاؤسنگ اسٹاک کو بڑھانے کے لیے مزید کریڈٹ سپورٹ فراہم کریں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر  ، وزیر  موصوف نے  ، وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن  کا اعاادہ کیا کہ  ہر اہل شہری کو باعزت  طور پر گھر فراہم کرنا، جو حکومت کی  ’’  ہاؤسنگ فار آل ‘‘   کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

اس پروگرام میں    حکومت کے    مختلف ادارے، عالمی ادارے، پرائیویٹ ایکویٹی پلیئرز اور ہاؤسنگ  فائنانس کمپنیوں نے شرکت کی۔

کانفرنس   کے ذریعے   بات چیت ، معلومات  کے تبادلے اور اسٹریٹجک تعاون کا پلیٹ فارم فراہم  کیاگیا  اور بھارت کے کم خرچ ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے چیلنجز اور مواقع سے نمٹنے کے عزم کو مستحکم  کرنے کا اظہار کیا گیا ۔

 

..................................................... ...................................................

) ش ح –   ش ب  -  ع ا )

U.No. 2383


(ریلیز آئی ڈی: 2227735) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी