ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی دستکاری میوزیم میں منعقدہ تقریب نے برکس ممالک کے ساتھ ثقافتی روابط کو مضبوط کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 4:00PM by PIB Delhi

وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے وزارتِ ٹیکسٹائل کے تحت ڈویلپمنٹ کمشنر (دستکاری) کے دفتر کے اشتراک سے، 9اور10 فروری 2026 کو نئی دہلی میں منعقدہ برکس شیرپا اور سوس شیرپا کی پہلی میٹنگ کے کامیاب اختتام کے بعد، 10 فروری 2026 کو نیشنل کرافٹس میوزیم (این سی ایم اینڈ ایچ کے اے) ، نئی دہلی میں برکس  شیرپا اور سوس شیرپا کے لیے ایک خصوصی ثقافتی شام کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد بھارت کے بھرپور ثقافتی ورثے، روایتی دستکاری، اور آرٹ، موسیقی اور کھانوں سمیت زندہ روایات کو پیش کرنا تھا۔

image002HOK6.jpgimage001TVX6.jpg

اس موقع پر برازیل ، روس ، چین ، جنوبی افریقہ ، مصر ، ایتھوپیا ، سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، ایران اور انڈونیشیا کے شیرپاؤں نے شرکت کی ۔  اس تقریب میں برکس کے رکن اور شراکت دار ممالک کے سفیروں اور تقریبا 30 غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی ۔

اس تقریب کی میزبانی سکریٹری (اقتصادی تعلقات) ہندوستان کے برکس شیرپا نے کی۔ جس کی حمایت جوائنٹ سکریٹری (کثیرجہتی اقتصادی تعلقات) ہندوستان کے برکس سوس شیرپا نے کی ۔  اس وفد میں وزارت صحت ، ڈی پی آئی آئی ٹی اور محکمہ محصول کے سکریٹری اور ہندوستانی طرف سے 30 ایم ای اے افسران اور نیشنل کرافٹس میوزیم کے افسران بھی شامل تھے ۔

وفد کو میوزیم کی گیلریوں کی رہنمائی والی سیر کروائی گئی جس میں رضاکار گائیڈز نے ان کی رہنمائی کی۔ اس دوران انہیں بھارت کی متنوع دستکاریوں، لوک فنون، اور روایتی رواجوں سے روشناس کروایا گیا۔

image004I5MI.jpgimage003Y765.jpg

اس موقع پر، میوزیم کے ہنر مندوں کی جانب سے بلیک پوٹری، چمبا رومال، کلامکاری، لاک کی چوڑیاں، اور پیپیر ماشے کی خصوصیت رکھنے والے خصوصی دستکار اسٹالز میوزیم کے احاطے میں قائم کیے گئے۔ ان اسٹالوں  میں بھارت کے مختلف علاقوں کی روایتی دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں، جنہوں نے مہمانوں کی خاص دلچسپی حاصل کی۔

وفد نے بھارت کی روایتی فنون و دستکاریوں کے تحفظ اور عالمی سطح پر ہنر مندوں کو فروغ دینے کی کوششوں کی سراہنا کی۔

***

ش ح۔ ش آ۔ن ع

Uno-2366


(ریلیز آئی ڈی: 2227707) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi