خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی): الاٹمنٹ25-2024 ، اجزاء اور نفاذ کا فریم ورک


پی ایم کے ایس وائی کے تحت مختص فنڈز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 4:18PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت(ایم او ایف پی آئی) مرکزی شعبے کی ایک  جامع اسکیم پردھان منتری کسان سمپادا یوجنا( پی ایم کے ایس وائی) کو نافذ کر رہی ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کے لیے مالی سال25-2024 میں 630 کروڑ روپے کے فنڈ مختص کیے گئے تھے۔

پی ایم کے ایس وائی کے تحت شامل ذیلی اسکیمیں درج ذیل ہیں:

  1. انٹیگریٹڈ کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفراسٹرکچر(آئی سی سی اینڈ وی اے آئی)
  2. ایگرو-پراسیسنگ کلسٹرز کے لیے  بنیادی ڈھانچے(اے پی سی)
  3. غذائی پراسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیتوں کی تخلیق/توسیع(سی ای ایف پی پی سی)
  4. فوڈ سیفٹی اور کوالٹی ایشورنس انفراسٹرکچر(ایف ایس کیو اے آئی)
  5. انسانی وسائل اور ادارے (تحقیق و ترقی)
  6. آپریشن گرینز (او جی)
  7. میگا فوڈ پارکس (01.04.2021 سے بند)
  8. بیکورڈ اور فارورڈ لنکیجز کی تخلیق (  01.04.2021 سے بند)

پی ایم کے ایس وائی کے تحت سرکاری اور نجی شعبے کی کمپنیوں ، ملکیت کی فرموں ، شراکت داری فرموں ، ایل ایل پیز ، کوآپریٹیو/ایف پی اوز/ایف پی سیز/ایس ایچ جیز سمیت اہل اداروں کو فوڈ پروسیسنگ/تحفظ/جانچ/تجزیہ کے بنیادی ڈھانچے کے قیام اور ہماچل پردیش سمیت پورے ملک میں ڈبہ بند خوراک اور متعلقہ شعبوں میں تحقیق و ترقی کی سرگرمیاں انجام دینے کے لیے معاوضے کی بنیاد پر مالی امداد فراہم کی جاتی ہے ۔

 ****

(ش ح۔م ع ن ۔)

U- 2369


(ریلیز آئی ڈی: 2227669) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi