خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارتکی جانب سے خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے نافذ کی گئی مختلف اسکیمیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 FEB 2026 2:59PM by PIB Delhi
ملک بھر میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے خواتین و اطفال کی ترقی کی وزارت کی جانب سے نافذ کی گئی مختلف اسکیمیں، جن میں غذائی مدد، بچوں کی نگہداشت کی خدمات اور کیرالہ میں زچگی صحت سے متعلق رسائی پروگرام شامل ہیں، کو تین جامع مشنز میں یکجا کر دیا گیا ہے، یعنی:(1) مشن سکشم آنگن واڑی و پوشن 2.0 — غذائیت اور صحت کے اشاریوں میں بہتری کے لیے؛(2) مشن شکتی — خواتین کی سلامتی، تحفظ اور بااختیاری کے لیے؛ اور(3) مشن وتسلیہ — مشکل حالات میں بچوں کے تحفظ، دیکھ بھال اور فلاح کے لیے۔ان جامع مشنز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 (مشن پوشن 2.0): اس مشن کے تحت آنگن واڑی خدمات اسکیم، پوشن ابھیان اور نوعمر لڑکیوں کے لیے اسکیم کو تین بنیادی ذیلی شعبوں میں دوبارہ منظم کیا گیا ہے جن میں:(i) بچوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں اور نوعمر لڑکیوں کے لیے غذائی مدد(ii) ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم(iii) آنگن واڑی بنیادی ڈھانچہ بشمول ترقی یافتہ سکشم آنگن واڑی مراکز شامل ہیں۔
(ii) مشن شکتی: یہ خواتین کی سلامتی، تحفظ اور بااختیاری کے لیے دو شعبوں ’سمبل‘ اور ’سامرتھ‘ پر مشتمل ہے۔
- سمبل – درج ذیل اسکیمیں سمبل شعبے کے تحت شامل کی گئی ہیں، جن میں ون اسٹاپ سینٹرز (او ایس سی) – خواتین کو تشدد سے متاثر ہونے یا مشکلات میں مبتلا ہونے کی صورت میں یکجا اور مربوط مدد اور معاونت فراہم کرنے کے لیےہے اور یہ نجی اور سرکاری دونوں مقامات پر ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہے۔خواتین ہیلپ لائنز(ڈبلیو ایچ ایل-181)– چوبیسوں گھنٹے ، ہفتے کے ساتوں دن اور سال کے 365دن ہنگامی/غیر ہنگامی ردعمل کا نظام جو ای آر ایس ایس (112) اور دیگر موجودہ ہیلپ لائنز/اداروں کے ساتھ مربوط ہے؛بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ(بی بی بی پی)– پیدائش کے وقت جنسی تناسب (ایس آر بی )میں کمی اور نوعمر لڑکیوں اور خواتین کے بااختیاری کے متعلق مسائل کے حل کے لیے شروع کی گئی اسکیم ہے؛ناری عدالت – ایک پائلٹ اقدام جو خواتین کو بااختیار اور انصاف کویقینی بنانے اور متنازعہ کا متبادل حل، شکایات کا ازالہ، مشاورت، شواہد پر مبنی فیصلہ سازی، دباؤ کی حکمت عملی، گفت و شنید، ثالثی اور مفاہمت جیسی خدمات فراہم کرنے کے لیے ہے۔
- II سمارتھ – درج ذیل اسکیمیں’سمارتھ‘ شعبے کے تحت شامل ہے، جن میں پردھان منتری ماترو وندنا یوجنا(پی ایم ایم وی وائی )– ایک مرکزی معاونت یافتہ زچگی معاوضہ اسکیم ہے،جس کے تحت پہلے بچے اور دوسری لڑکی کے لیے براہِ راست بینفٹ ٹرانسفر(ڈی بی ٹی)کے ذریعے نقد مراعات فراہم کی جاتی ہیں؛شکتی سدن – خواتین کے لیے ایک مربوط ریلیف اور بحالی مرکز ہے، انسانی سمگلنگ کی شکار خواتین سمیت خاص طور پر ان خواتین کے لیے جو مشکل حالات سے دوچار ہوں۔سخی نیواس – شہری، نیم شہری اور دیہی علاقوں میں کام کرنے والی خواتین کے لیے محفوظ اور آسان رسائی والے رہائشی انتظامات کو فروغ دینے کے لیے ہے، جہاں خواتین کے لیے روزگار کے مواقع موجود ہوں۔نیشنل ہب فار ایمپاورمنٹ آف ویمن ( این ایچ ای ڈبلیو) – خواتین کے لیے قومی، ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور ضلعی سطح پر چلائی جانے والی اسکیموں اور پروگراموں کے درمیان بین الشعاعی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ہے۔پلنا – معیاری کرِیچ (نوزائدہ بچوں کی دیکھ بھال کا مرکز)سہولت کی فراہمی تاکہ بچوں کے لیے محفوظ ماحول میں خواتین کو معیشت میں کام کرنے کی شرکت کو فروغ دیا جاسکے۔
- III. مشن وتسلیہ – مشن وتسلیہ میں انٹیگریٹڈ چلڈ پروٹیکشن اسکیم(آئی سی پی ایس) شامل ہے تاکہ ضرورت مند اور دیکھ بھال کے مستحق بچوں کے لیے بہتر رسائی اور تحفظ فراہم کیا جا سکے، جس کے مقاصد یہ ہیں:(i) مشکل حالات میں بچوں کی مدد اور استحکام؛(ii) مختلف پس منظر کے بچوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے سیاق و سباق پر مبنی حل تیار کرنا؛(iii) اختراعی حل کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرنا؛(iv) مربوط اقدامات کو مضبوط کرنا۔
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں یہ معلومات فراہم کرائی۔
****
(ش ح۔م ع ن ۔ ش ب ن)
U- 2352
(ریلیز آئی ڈی: 2227560)
وزیٹر کاؤنٹر : 9