خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
مشن پوشن 2.0 کے تحت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، سپلائی چین کو مضبوط کرنے، آنگن واڑی کارکنان کی صلاحیت سازی کو یقینی بنانے اور نتائج میں بہتری لانے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 FEB 2026 3:02PM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکرنے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وزارت نے مارچ 2021 میں تمام آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سیز) آنگن واڑی ورکرز (اے ڈبلیو ڈبلیوز) اور مستفیدین کی مشن پوشن 2.0 کے تحت متعین اشارے پر نگرانی اور ٹریکنگ کے لیے حکمرانی کے ایک ٹول کے طور پر’پوشن ٹریکر‘ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے ۔ جس سے آنگن واڑی خدمات کے لیے تقریباًحقیقی وقت میں اعداد وشمارجمع کرنے میں مدد ملی، جیسے کہ اے ڈبلیو سیزکا کھولنا ، بچوں کی روزانہ حاضری ، ای سی سی ای سرگرمیاں ، بچوں کی نشوونما کی نگرانی ، گرم پکا ہوا کھانا (ایچ سی ایم) کی فراہمی اور ٹیک ہوم راشن (ٹی ایچ آر) گروتھ میزرمنٹ وغیرہ ۔ پوشن ٹریکر ایپ نے وزارت کو مختلف پیمانوں پر اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے اور کورس میں اصلاح کرنے کے قابل بنایا ہے ۔ خدمات کی فراہمی کے آخری میل پر ٹریکنگ کے لیے ، ٹیک ہوم راشن کی تقسیم کے لیے پوشن ٹریکر ایپ میں چہرے کی شناخت کا نظام (ایف آر ایس) متعارف کرایا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ فائدہ صرف پوشن ٹریکر میں رجسٹرڈ مطلوبہ مستفید کوپہنچایاجاسکے ۔ رجسٹرڈ مستفیدین کی تفصیلات ، آنگن واڑی مراکز (اے ڈبلیو سی) پر فراہم کی جانے والی خدمات اور ریاست تمل ناڈو سمیت تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے اضافی غذائیت کی فراہمی پوشن ٹریکر ڈیش بورڈ https://www.poshantracker.in/statistics پر دستیاب ہے۔ پروگرام کے تحت اضافی غذائیت یا متعلقہ خدمات کی فراہمی میں کوئی کمی یا تاخیر نہیں ہوئی ہے ۔
مشن پوشن 2.0 کے تحت بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، سپلائی چین کو مضبوط کرنے، آنگن واڑی کارکنان کی صلاحیت سازی کو یقینی بنانے اور نتائج میں بہتری لانے کے لیے اٹھائے گئے بعض اقدامات درج ذیل ہیں:
- مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0 کے تحت پانچ برس کی مدت (سال 2021 سے 2026 تک) میں مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار ضمانت اسکیم کے اشتراک سے ہر سال 10000ہزار کے حساب سے مجموعی طور پر50,000 ہزار آنگن واڑی مراکز کی عمارتوں کی تعمیر کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ مزید یہ کہ دو فروری 2026 تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 1,00,333 آنگن واڑی مراکز کو سکشم آنگن واڑی مراکز کے طور پر ترقی دی جا چکی ہے۔
پردھان منتری جن جاتیہ آدیواسی نیائے مہا ابھیان کے تحت ملک بھر میں آنگن واڑی مراکز کی تعمیر کے لیے مجموعی طور پر2500 مراکز کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ خاص طور پر کمزور قبائلی طبقاتکے علاقوں میں 178 آنگن واڑی مراکز کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔
- قبائلی امور کی وزارت کی جانب سے شروع کیے گئے دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اُنت ابھیان کا مقصد اشتراک، رسائی اور تکمیل پر توجہ مرکوز کرنا ہے، جس کے تحت تقریباً63843 دیہاتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت آنگن واڑی مراکز کی تعمیر کے لیے875 مراکز کی منظوری دی گئی، جن میں سے 639 مراکز فعال ہو چکے ہیں، جہاں 34,936 مستفیدین رجسٹرڈ ہیں۔
- اضافی غذائیت کی فراہمی میں شفافیت، کارکردگی اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے معیار کی یقین دہانی، ذمہ داران کے کردار و فرائض، خریداری کے طریقۂ کار، آیوش کے تصورات کے انضمام اور پوشن ٹریکر کے ذریعے اعداد وشمار کے نظم و نسق اور نگرانی سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ اضافی غذائیت کے تحت غذائی اشیاء کی غذائی حیثیت اور معیار، نیز شفافیت کی نگرانی ریاستی، ضلعی اور دیہی سطح پر سپلائی چین کے انتظام کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
- ’پوشن بھی پڑھائی بھی‘ پہل کے تحت وزارت ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں تمام افسران اور فیلڈ عملے کو مرحلہ وار تربیتی ماڈل کے ذریعے تربیت فراہم کر رہی ہے، جس میں ضلعی افسران، بلاک کوآرڈینیٹرز اور نگرانوں کو ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تربیت دی جاتی ہے اور یہ ماسٹر ٹرینرز آگے چل کر فیلڈ میں تمام آنگن واڑی کارکنان کو تربیت دیتے ہیں۔ تین فروری 2026 تک ملک بھر میں10,05,756 آنگن واڑی کارکنان کو تربیت دی جا چکی ہے۔
****
(ش ح۔م ع ن ۔ ش ب ن)
U- 2351
(ریلیز آئی ڈی: 2227522)
وزیٹر کاؤنٹر : 11