صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
آیوشمان بھارت کارڈز پر تازہ ترین معلومات
اپریل 2020 سے جنوری 2026 تک آیوشمان بھارت-پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت 35.69 کروڑ سے زائد آیوشمان کارڈ بنائے گئے
اکتیس جنوری 2026 تک آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت نجی اسپتالوں میں 5.77 کروڑ داخلوں کی منظوری دی گئی، جن کی مالیت 1.15 لاکھ کروڑ روپے ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 FEB 2026 1:33PM by PIB Delhi
گزشتہ پانچ سالوں (اپریل 2020 تا جنوری 2026) کے دوران، آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی-پی ایم جے اے وائی)کے تحت تقریباً 35.69 کروڑ آیوشمان کارڈز بنائے گئے ہیں۔اسکیم کے تحت ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےلحاظ سے بنائے گئے آیوشمان کارڈز کی تفصیلات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں: https://dashboard.nha.gov.in/public/card
31.01.2026 تک اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد 5.77 کروڑ ہے ۔ اس اسکیم کے تحت نجی اسپتالوں کے لیے 1.15 لاکھ کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔
یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
***
ش ح۔ ش آ۔ن ع
Uno-2356
(ریلیز آئی ڈی: 2227497)
وزیٹر کاؤنٹر : 7