ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این بی اے کو 45 دنوں میں اے بی ایس فریم ورک کے تحت 2.40 کروڑ روپے حاصل ہوئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 11:32AM by PIB Delhi

نیشنل بائیو ڈائیورسٹی اتھارٹی (این بی اے) نے حیاتیاتی وسائل کے تحفظ اور ان کے استعمال سے پیدا ہونے والے فوائد کی منصفانہ اور مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کے اپنے مینڈیٹ کو آگے بڑھاتے ہوئے ، رسائی اور فوائد کی تقسیم (اے بی ایس) کے فریم ورک کے تحت 2.40 کروڑ روپے کی رقم حاصل کی ہے ۔  یہ رقم بیج اور جانوروں کے چارے/کاسمیٹکس کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری اداروں سے حیاتیاتی وسائل کی تحقیق اور تجارتی استعمال سے متعلق سرگرمیوں کو انجام دینے سے متعلق دس درخواستوں سے موصول ہوئی ہے۔

مختلف زراعتی حیاتیاتی وسائل بشمول چاول ، پیاز ، لوکی ، سرسوں ، کپاس ، کدو ، بینگن ، مرچ ، کھیرا ، اوکرا ، ٹماٹر اور سیویڈ کی اقسام/ہائبرڈ  انواع کے استعمال سے یہ فوائدحاصل ہوئے۔ اے بی ایس رقم کا ایک اہم حصہ 2.30 کروڑ روپے سرسوں اور چاول کی ہائبرڈانواع کے تجارتی استعمال کے لیے میسرز پاینیر اوورسیز کارپوریشن سےحاصل کئے گئے۔  اے بی ایس کی بقیہ رقم میسرز ایسٹ ویسٹ سیڈز انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ ، میسرز اڈوانٹا انٹرپرائزز لمیٹڈ ، میسرز ٹوکیٹا سیڈ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، میسرز ایوالو انکارپوریشن، میسرز سی 6 انرجی پرائیویٹ لمیٹڈسے موصول ہوئی۔   ان حیاتیاتی وسائل کو زراعت پر مبنی مصنوعات کی تیاری کے لئے استعمال کیا گیا ، جن میں بیج کی عمدہ اور ہائبرڈ اقسام شامل ہیں، جس کے نتیجے میں زراعتی معیشت کو نمایاں فروغ ملا ہے۔

اے بی ایس فریم ورک کے تحت، متعلقہ اداروں ، مقامی برادریوں ، کسانوں ، حیاتیاتی تنوع کے نظم کی کمیٹیوں وغیرہ کے ساتھ فوائد کا اشتراک کیا جائے گا ، جنہوں نے بیجوں کی بنیادی قسمیں  فراہم کی ہیں۔  اس نظام سے روزی روٹی کے وسائل میں اضافے کی حمایت ہوتی ہے اور زمینی سطح پر حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

حالیہ برسوں میں، این بی اے نے تعمیلات کو آسان بنانے اور کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینے کے لیے آسان اور شفاف طریقہ کار متعارف کرائے ہیں ، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ نچلی سطح پر برادریوں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے ۔  اے بی ایس کے فریم ورک کے تحت بیج کا شعبہ ایک اہم شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے۔  تاہم ، اتھارٹی کی طرف سے تمام شراکت داروں بشمول تمام شعبوں کی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ حیاتیاتی تنوع ایکٹ، 2002 کی دفعات کی پیروی کریں اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کوششوں اور مساوی فائدے کے اشتراک میں فعال طور پر کردار ادا کریں۔

قابل ذکر طور پر ، این بی اے کو رواں مالی سال 2025-26 میں بیج کے شعبے سے 3.42 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوئی ہے ۔   تازہ ترین حصول کے ساتھ ، این بی اے کو حاصل ہونے والی مجموعی اے بی ایس رقم 266 کروڑ روپے (تقریبا 29 ملین امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے ۔  اس میں سے 83 کروڑ روپے صرف بیج کے شعبے سے حاصل ہوئے ہیں ، جس سے یہ ریڈ سینڈرس کے بعد دوسرا سب سے بڑا حصہ دار بن گیا ہے۔

این بی اے حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن اور اے بی ایس پر نگویا پروٹوکول کے تحت ہندوستان کی عہدبندیوں کو نافذ کرنے میں بدستور اہم کردار ادا کرتی رہی ہے، جبکہ قومی حیاتیاتی تنوع کے اہداف اور کنمنگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک خاص طور پر ٹارگیٹ-13 کے حصول میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔  یہ ہدف اے بی ایس کی میکانزم کے لیے قانون سازی کے اقدامات پر زور دیتا ہے ۔

******

 

ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا

Urdu No-2339

                          


(ریلیز آئی ڈی: 2227486) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी