سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت ہند نے جزوی طور پر کام کرنے  والی قومی شاہراہوں کی فیس کےضوابط میں ترمیم کی

प्रविष्टि तिथि: 12 FEB 2026 5:51PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے قومی شاہراہوں کی فیس(نرخوں اور وصولی کا تعین) سے متعلق ضوابط ، 2008 میں ترمیم کو نوٹیفائی کیاہے۔

  • اس کے تحت  جب ایک قومی ایکسپریس وے کو شروع سے آخر  تک نہیں کھولا جاتا ہے ، توتکمیل شدہ شاہراہ کے لیے ہی ٹول فیس وصول کیا جائے گا جیسا کہ قومی شاہراہ پر نافذ ہوتا ہے ۔
  • ترمیم شدہ ضوابط15 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوں گے ۔

صرف جزوی طور پر کام کر رہے قومی ایکسپریس ویز کے صارفین کے لیے  حکومت ہند نے قومی شاہراہ فیس(نرخوں اور وصولی کا تعین) ضوابط ، 2008 میں ترمیم کو نوٹیفائی کیا ہے ۔  فی الحال  قومی ایکسپریس ویز پر صارف فیس مکمل لمبائی کے لیے عام قومی شاہراہ صارف فیس سے 25فیصد زیادہ لی جاتی ہے کیونکہ  ایکسپریس ویز رسائی پر قابو پانے ، تیز اور ہموار سفر کا تجربہ فراہم کرتی ہیں اور اس سے مسافروں کو آرام دہ سفر فراہم ہوتا ہے ۔  یہ فیس مکمل شدہ حصے کے لیے عائد کی جاتی ہے یہاں تک کہ اگر ایکسپریس وے اپنی پوری لمبائی کے ساتھ مکمل طور پر کھلا نہ بھی ہو ۔

نئی شق کے تحت ، جب ایک قومی ایکسپریس وے کوشروع سے آخر تک نہیں کھولا جاتا ہے ، تو مکمل لمبائی کے لیے ٹول فیس کم شرح پر لی جائے گی جیسا کہ قومی شاہراہوں کی فیس (شرحوں اور وصولی کا تعین) ضوابط ، 2008 کے تحت قومی شاہراہ سیکشن کے لیے لاگو ہے ۔  اس ترمیم کا مقصد قومی ایکسپریس ویز کے استعمال کو فروغ دینا ہے تاکہ صارفین کو کھلے ہوئے حصوں سے سفر کرنے کی ترغیب دی جا سکے ۔ اس سے ایکسپریس ویز کے متوازی موجودہ قومی شاہراہوں کے راستوں پر بھیڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی ، جس سے لاجسٹکس اور مسافروں کی تیزی سے نقل و حرکت کے ساتھ ساتھ پرانی قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بھیڑ کی وجہ سے آلودگی میں کمی آئے گی ۔

ترمیم شدہ ضوابط جس کا عنوان قومی شاہراہ فیس(نرخوں کا تعین اور وصولی) (ترمیمی)ضوابط2026 ہے ، 15 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوں گے ۔  یہ ضابطہ ترمیم کےنفاذ  کی تاریخ سے ایک سال تک یا ایکسپریس وے کے مکمل طور پر فعال ہونے تک ، جو بھی پہلے ہو ، کے لیے نافذ العمل ہوگا ۔

یہ ترمیم قومی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز کے صارفین کے لیے سفر کو زیادہ  آسان  اور کفایتی بنانے کے لیے حکومت ہند کی ایک اور پہل ہے ۔

***

ش ح-م ع -اش ق

U.No. 2286


(रिलीज़ आईडी: 2227193) आगंतुक पटल : 55
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Malayalam