وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی اے سی(ڈی اے سی) نے دفاعی افواج کی جنگی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے 3.60 لاکھ کروڑ روپے مالیت کی سرمائے کے حصول کی تجاویز کی منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 4:07PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی)نے 12 فروری 2026 کو مسلح افواج کی مختلف تجاویز کے لیے تقریباً 3.60 لاکھ کروڑ روپے کی تخمینہ مالیت کے ایکسپٹنس آف نیسیسیٹی(اےاو این) کی منظوری دے دی ہے۔ہندوستانی فضائیہ(آئی  اے ایف) کے لیے، ملٹی رول فائٹر ایئر کرافٹ (ایم آر ایف اے) (رافیل)، جنگی میزائلوں اور ایئر-شپ پر مبنی ہائی الٹی ٹیوڈ سوڈو سیٹلائٹ(اے ایس-ایچ اے پی ایس) کی خریداری کے لیے اےاو این کی منظوری دی گئی۔

ایم آر ایف اے  کی خرید سے تنازع کے تمام شعبوں میں فضائی برتری حاصل کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور طویل فاصلے تک جارحانہ حملوں کے ذریعے ہندوستانی فضائیہ کی دشمن کو روکنے کی صلاحیتوں کو نمایاں فروغ ملے گا۔ خریدے جانے والے ایم آر ایف اے کی اکثریت ہندوستان میں تیار کی جائے گی۔ جنگی میزائل گہری ضرب لگانے کی طاقت اور انتہائی درستی کے ساتھ اسٹینڈ آف گراؤنڈ اٹیک کی صلاحیت کو بہتر بنائیں گے۔ اے ایس-ایچ اے پی ایس کو فوجی مقاصد کے لیے مستقل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی(آئی ایس آر)، الیکٹرانک انٹیلی جنس، ٹیلی مواصلات اور ریموٹ سینسنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ہندوستانی فوج کے لیے، اینٹی ٹینک مائنز (ویبھو) کی خرید اور آرمرڈ ریکوری وہیکلز(اے آر وی ایس)، ٹی-72 ٹینکوں اور انفنٹری کامبیٹ وہیکلز(بی ایم پی- II) کے وہیکل پلیٹ فارمز کی اوور ہالنگ کے لیے اے او این فراہم کیا گیا۔ ویبھو  بارودی سرنگیں دشمن کی مشینی افواج کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے اینٹی ٹینک رکاوٹی نظام کے طور پر بچھائی جائیں گی۔ اے آر وی ایس ، ٹی-72 ٹینکوں اور-بی ایم پی -II کے پلیٹ فارمز کی اوور ہالنگ سے آلات کی سروس لائف میں اضافہ ہوگا، جس سے ہندوستانی فوج کی تیاری اور آپریشنل تاثیر کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

ہندوستانی بحریہ کے لیے، 04 میگاواٹ میرین گیس ٹربائن پر مبنی الیکٹرک پاور جنریٹر اور پی8I لانگ رینج میری ٹائم ریکونیسنس ایئر کرافٹ کے لیے اے او این کلیئر کر دیا گیا۔ ڈیفنس ایکوزیشن پروسیجر 2020 کےمیک-Iزمرے کے تحت 04 میگاواٹ میرین گیس ٹربائن پر مبنی الیکٹرک پاور جنریٹر کی شمولیت سے غیر ملکی مینوفیکچررز پر انحصار کم ہوگا اور ہندوستانی بحریہ کی بجلی پیدا کرنے کی ضرورت میں خود انحصاری یقینی ہوگی۔ پی8I طیاروں کا حصول بحریہ کی طویل فاصلے تک آبدوز شکن جنگ، سمندری نگرانی اور سمندری حملے کی جنگی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بڑھا دے گا۔

ہندوستانی ساحلی محافظ(آئی سی جی) کے لیے، ڈورنیئر طیاروں کے لیے الیکٹرو آپٹیکل/انفرا ریڈ سسٹم کی خرید کے لیے اے او این  دیا گیا۔ یہ خرید ہندوستانی ساحلی محافظ کی سمندری نگرانی کی صلاحیت کی افادیت کو بڑھانے میں مدد فراہم کرے گی۔

*****

ش ح ۔ ک ح۔ ج

U. No-2273


(ریلیز آئی ڈی: 2227183) وزیٹر کاؤنٹر : 7