بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی علاقوں میں بجلی کی فراہمی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 1:50PM by PIB Delhi

بجلی مرکز اور ریاست دونوں کا موضوع ہے جس کے باعث یہ دیہی اور شہری علاقوں میں تمام صارفین کو بجلی کی فراہمی اور تقسیم متعلقہ ریاستی حکومت/تقسیم کار کے دائرہ کار میں آتی ہے۔  حکومت ہند 2014 میں شروع کی گئی دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی)، اکتوبر 2017 میں شروع کی گئی پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا (سوبھاگیہ) اور فی الحال 2021 میں شروع کی گئی ریویمپڈ ڈسٹری بیوشن سیکٹر اسکیم (آر ڈی ایس ایس) جیسی اسکیموں کے ذریعے تمام صارفین کو معیاری بجلی تک رسائی فراہم کرنے میں ریاستوں کی کوششوں میں تعاون فراہم کر رہی ہے۔

ڈی ڈی یو جی جے وائی کا مقصد آبادی والے ہر اُس سینسس گاؤں کو بجلی فراہم کرنا تھا جہاں بجلی مہیا نہیں تھی اور بجلی کے دیہی نظام تقسیم کو مضبوط کرنا تھا۔  سوبھاگیہ کا مقصد مارچ 2019 تک ملک کے دیہی علاقوں میں تمام خواہش مند غیر بجلی گھرانوں اور شہری علاقوں میں تمام خواہش مند غریب گھرانوں کو بجلی کنکشن فراہم کرکے ہر گھر بجلی کا ہدف حاصل کرنا تھا۔

’بجلی کی فراہمی والے گاؤں‘ کی تعریف دیہی برقی کاری پالیسی ، 2006 کے مطابق ہے لیکن سوبھگیہ کے تحت تمام گھروں کی برقی کاری کا کام شروع کیا گیا، جو کہ آر ڈی ایس ایس کی جاری اسکیم کے تحت جاری ہے۔

جیسا کہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے اطلاع دی ہے، ملک کے تمام آباد غیر بجلی سینسس گاؤوں کو 28 اپریل 2018 تک بجلی فراہم کی گئی تھی۔ ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت کل 18,374 گاؤوں کو بجلی فراہم کی گئی جن میں خط غربت (بی پی ایل) سے نیچے 49,25,124 گھرانے شامل ہیں۔ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی رپورٹ کے مطابق، ڈی ڈی یو جی جے وائی کے تحت اور اس کے بعد سوبھاگیہ کے تحت تمام خواہش مند گھروں کی بجلی کاری 31 مارچ 2019 تک مکمل کر لی گئی۔ سوبھاگیہ مدت کے دوران کل 2.86 کروڑ گھروں کو بجلی سے آراستہ کیا گیا۔ دونوں اسکیمیں 31.03.2022 تک مکمل ہوگئیں۔

آر ڈی ایس ایس کے تحت، گرڈ الیکٹریفکیشن کے کاموں کی لاگت 6, 521 کروڑ روپے ہے۔ پردھان منتری جنجاتیہ آدیواسی نیائے مہا ابھیان (پی ایم-جن من) کے تحت شناخت شدہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) سے تعلق رکھنے والے 13.65 لاکھ گھروں کے لیے ڈی اے-جے جی یو اے (دھرتی اب جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان) کے تحت درج فہرست قبائل (ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والے گھروں پردھان منتری انوسوچت جاٹی ابھیودے یوجنا (پی ایم-اجے وائی) کے تحت درج فہرست ذاتوں (ایس سی) سے تعلق رکھنے والے گھروں اور دور دراز اور سرحدی علاقوں میں وائبرینٹ ولیج پروگرام (وی وی پی) کے تحت جہاں بھی ممکن ہو گھروں کے لیے منظوری دی گئی ہے۔  مذکورہ بالا میں سے اب تک کل 2.93 لاکھ گھروں میں بجلی پہنچ چکی ہے۔

یہ معلومات بجلی کی وزارت میں وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

********

ش ح۔ک ح۔ ج

U. No. 2267


(ریلیز آئی ڈی: 2227077) وزیٹر کاؤنٹر : 7