وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بحری اور دفاعی مینوفیکچرنگ میں معیار کویقینی بنانے کے مستقبل پر غور وخوض کے لیے کیو اے–انڈسٹری کانکلیو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 11:59AM by PIB Delhi

کوالٹی ایشورنس(کیو اے)کانکلیو، جس کا موضوع “ٹریس ایبلٹی، رفتار اور اعتماد ،بہتر کوالٹی ایشورنس کے لیے ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال”ہے۔ 13 فروری 2026 کو منیکشا آڈیٹوریم نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کانکلیو میں وزارتِ دفاع، بھارتی بحریہ، کوالٹی ایشورنس اداروں، شپ یارڈز، دفاعی پبلک سیکٹر اداروں (پی ایس یوز)اور ممتاز صنعتی شراکت داروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے تاکہ بحری اور دفاعی مینوفیکچرنگ میں کوالٹی ایشورنس کے مستقبل پر غور و خوض کیا جا سکے۔

اس کانکلیو کا مقصد کوالٹی ایشورنس کے نظام کو مضبوط بنانے، مینوفیکچرنگ چین میں ٹریس ایبلٹی کو بہتر کرنے، منظوریوں اور سرٹیفکیشن کے عمل کو تیز کرنے اور متعلقہ فریقین کے درمیان طویل مدتی اعتماد قائم کرنے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ پالیسی سازوں، عملی ماہرین اور صنعت کے رہنماؤں کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا، جہاں وہ بہترین طریقۂ کار کا تبادلہ کریں گے اور ایک جدید، ٹیکنالوجی پر مبنی کوالٹی ایشورنس ماحولیاتی نظام کے لیے روڈ میپ تیار کریں گے۔

تکنیکی سیشنز میں خصوصی پینل مباحثے شامل ہوں گے، جن میں شپ بلڈنگ کے لیے ڈیجیٹل کیو اے — ٹریس ایبلٹی، رفتار اور اعتماد کیو اے پالیسی کی تعمیل اور صنعت کے ساتھ تعاون اور بحری جہاز سازی میں کوالٹی ایشورنس اور اسپیئرز کی فراہمی سے متعلق آرڈرز جیسے موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔ یہ مباحثے جہاز سازی، اسپیئرز کی فراہمی، پالیسی کی تعمیل اور باہمی کوالٹی ایشورنس فریم ورک سے جڑے اہم چیلنجز اور مواقع کا احاطہ کریں گے۔

کانکلیو کے دوران کئی اہم اقدامات کا آغاز بھی کیا جائے گا، جن میں صنعت کے ساتھ رابطے اور معلومات کے تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے انڈین نیول اینڈ میرین انڈسٹری ایک صلاحیتی کیٹلاگ کا اجراء، جنگی نظاموں اور سینسرز کے مربوط ڈیٹا انتظام کے لیے مشترکہ سروس رہنما خطوط برائے کامن انفارمیشن ماڈل کی باضابطہ منظوری اور معیاری کارکردگی کے ثبوت پر اہل صنعتی شراکت داروں کو گرین چینل اسٹیٹس اور خود سرٹیفکیشن کی منظوری شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ م ح۔ج   ا)

U. No.2240


(ریلیز آئی ڈی: 2226908) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil