امور داخلہ کی وزارت
علاقائی کونسلوں کی قائمہ کمیٹیوں کا رول
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 4:37PM by PIB Delhi
رکن ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں اور مرکزی وزارتوں/محکموں کی جانب سے مختلف زونل کونسلز (یعنی شمالی، جنوبی، مشرقی، مغربی اور مرکزی زونل کونسلز) کے غور و خوض کے لیے پیش کیے گئے مسائل کو سب سے پہلے ان زونل کونسلز کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ قائمہ کمیٹیاں زونل کونسلز کی سفارشات پر کیے گئے اقدامات کی نگرانی بھی کرتی ہیں۔
گزشتہ تین سالوں میں، یکم فروری 2023 سے 31 جنوری 2026 تک، مختلف زونل کونسلز کی قائمہ کمیٹیوں کے دس (10) اجلاس منعقد ہوئے، جن میں مغربی اور مرکزی زونل کونسلز کی قائمہ کمیٹیوں کے دو اجلاس بھی شامل ہیں جو جنوری 2026 میں منعقد کیے گئے۔
ان اجلاسوں میں زیر بحث ایجنڈا عموماً ریاستوں کی تنظیم نو سے پیدا ہونے والے مسائل، کان کنی، ماحولیات اور جنگلات سے متعلق امور، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی ترقی میں تیزی، ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے درمیان پانی کے اشتراک اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی جانب سے بہترین عملی طور طریقوں کا اشتراک جیسے موضوعات پر مشتمل تھا۔
اس کے علاوہ ، ان میٹنگوں میں ملک اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل کئی مسائل جیسے کہ ایک مقررہ دائرے کے اندرروایتی بینک کاری کی سہولیات کے ذریعہ دیہاتوں کی کوریج، بچوں میں غذائیت، اسکول کی تعلیم اور متعلقہ معاملات میں تعلیم ادھوری چھوڑنے والے بچوں کی شرح، پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا میں سرکاری اسپتالوں کی کارکردگی، بجلی کے شعبے میں اصلاحات، شہری منصوبہ بندی، خواتین اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم کے معاملات میں بروقت تحقیقات اور مقدمہ کی کارروائی، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے متعلق مسائل ، سائبر کرائم سے متعلق مسائل وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ انکشاف کیا ۔
******
( ش ح ۔ ش ب ۔ م ا )
Urdu.No-2155
(ریلیز آئی ڈی: 2226576)
وزیٹر کاؤنٹر : 5