بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ای سی آئی نے انتخابات والی ریاستوں میں ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی سے متعلق بیداری مہم کا انعقاد کیا


ای وی ایم ڈیمونسٹریشن مراکز اور موبائل ڈیمونسٹریشن وینز کے ذریعے وسیع پیمانے پر رسائی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 FEB 2026 4:31PM by PIB Delhi
  1. بھارتی انتخابی کمیشن (ای سی آئی) الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) اور ووٹر ویریفایبل پیپر آڈٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) یونٹوں کے کام کاج سے رائے دہندگان کو واقف کرانے کے لیے آسام ، کیرالہ ، پڈوچیری ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی انتخابات والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی سے متعلق وسیع بیداری مہموں کا انعقاد کر رہا ہے۔
  2. یہ مہم، ای وی ایم ڈیمونسٹریشن مراکز (ای ڈی سی) اور موبائل ڈیمونسٹریشن وینوں (ایم ڈی وی) کے ذریعے منظم اور مقررہ وقت پر چلائی جا رہی ہے۔
  3. پانچ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈسٹرکٹ الیکشن افسر (ڈی ای او) ہیڈ کوارٹرز کے ساتھ ساتھ ریٹرننگ آفیسر/ریونیو سب ڈویژن ہیڈ کوارٹرز میں ای وی ایم ڈیمونسٹریشن کے مراکز قائم اور فعال کیے گئے ہیں۔
  4. 10فروری2026 تک ، 5 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای ڈی سی میں ای وی ایم ڈیمونسٹریشن کیمپوں میں 1.20 لاکھ سے زیادہ ووٹرز نے حصہ لیا اور ان ڈیمونسٹریشن میں 1.16 لاکھ سے زیادہ ووٹرز نے آزمائشی طورپر ووٹ ڈالے۔  ایم ڈی وی کے ذریعے پہلے ہی 29  ہزار سے زیادہ ووٹنگ اسٹیشنوں (پی ایس ایل) کا احاطہ کیا جا چکا ہے۔
  5. 10.02.2026 تک ای وی ایم-وی وی پی اے ٹی ڈیمونسٹریشن کی مہموں کی صورتحال مندرجہ ذیل ہے:

ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے

مہم شروع ہونے کی تاریخ

کل ای ڈی سی

ای ڈی سی
ڈی ای او ہیڈکوارٹر میں

آر او/ریونیو سب ڈویژن ہیڈکوارٹر میں ای ڈی سی

ای ڈی سی پہنچنے والے لوگوں کی تعداد

ای ڈی سی پر آزمائشی طورپر ووٹ ڈالنے والے لوگوں کی تعداد

ایم ڈی وی کے زیر احاطہ ووٹنگ کے مقامات

آسام

05.02.2026

161

35

126

6570

5794

2717

کیرالہ

03.02.2026

62

14

48

5859

5859

-*

پڈوچیری

27.01.2026

19

2

17

6474

6474

92

تمل ناڈو

25.01.2026

157

38

119

75816

75586

8025

مغربی بنگال

23.01.2026

318

24

294

25322

22450

18657

کل

717

113

604

1,20,041

1,16,163

29,491

* ایم ڈی وی 12فروری2026 کو شروع ہوگا

  1. ای وی ایم/وی وی پی اے ٹی بیداری مہم کا مقصد مشینوں کے ساتھ تجربہ فراہم کرکے ، ان کے کام کرنے کے بارے میں شکوک و شبہات کو واضح کرکے اور انتخابی عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنا کر رائے دہندگان کا اعتماد بڑھانا ہے۔  فزیکل  ڈیمونسٹریشن کے مراکز اور موبائل آؤٹ ریچ کے ذریعے، کمیشن شہری اور دیہی علاقوں میں ووٹرز تک یکساں طور پر پہنچنے کی کوشش کرتا ہے۔
  2. کمیشن شفاف انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے اور آنے والے دنوں میں ووٹر بیداری کے اقدامات کو تیز کرتا رہے گا۔

******

( ش ح ۔ ش ب ۔ م ا )

Urdu.No-2153


(ریلیز آئی ڈی: 2226557) وزیٹر کاؤنٹر : 12