نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدرجمہوریہ ہندنے پنڈت دین دیال اپادھیائے کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 FEB 2026 10:23AM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر نائب صدرجمہوریہ ہند نے پنڈت دین دیال اپادھیائے کو ایک دور اندیش مفکر اور قوم کے معمار کے طور پر بیان کیا، جنہوں نے اپنی زندگی معاشرے کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی۔  انہوں نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کا انٹیگرل ہیومینزم (یکجہتی انسانیت)کا اصول پوری دنیا کے لیے ہمیشہ اہمیت کا حامل ہے ۔

جناب سی پی رادھاکرشنن نے مزید کہا کہ معاشرے کے سب سے پسماندہ افراد کی ہمدردی کے ساتھ خدمت کرنا اور عوامی زندگی میں اخلاقی اقدار کو برقرار رکھنا اُن کی زندگی کا پیغام تھا، جو وِکست بھارت کی جانب بھارت کے سفر میں آج بھی ایک رہنما قوت کے طور پر قائم ہے۔

****


ش ح۔ ش م۔ ش ت

U NO:-2104


(ریلیز آئی ڈی: 2226175) وزیٹر کاؤنٹر : 21