تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی سطح پر کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیاں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 FEB 2026 4:59PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ کی منظوری کے بعد امداد باہمی کی وزارت نے قومی سطح پر تین کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیاں قائم کی ہیں جن میں برآمدات کے لیے نیشنل کوآپریٹیو ایکسپورٹس لمیٹڈ (این سی ای ایل)، نامیاتی پیداوار کے لیے نیشنل کوآپریٹیو آرگینکس لمیٹڈ (این سی او ایل) اور معیاری بیجوں کے لیے بھارتیہ بیج سہکاری سمیتی لمیٹڈ (بی بی ایس ایس ایل) شامل ہیں۔ یہ سوسائٹیاں کثیر ریاستی کوآپریٹیو سوسائٹیز (ایم ایس سی ایس) ایکٹ، 2002 کے تحت رجسٹرڈ ہیں۔ پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس - پیکس) سے لے کر ایپکس سطح تک کی تمام کوآپریٹیو سوسائٹیاں ان کی رکن بننے کی اہل ہیں۔

یہ سوسائٹیاں تمام ریاستوں کے ساتھ مربوط کوششیں کر رہی ہیں تاکہ متعلقہ شعبوں میں آگاہی میں اضافہ کیا جا سکے اور پیکس سمیت تمام کوآپریٹیو سوسائٹیوں کو بطور رکن شامل ہونے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں این سی ای ایل ، بی بی ایس ایس ایل اور این سی او ایل نے بالترتیب 15,790، 34,078 اور 11,822 ارکان کا اندراج کیا ہے۔

ریاست ہماچل پردیش میں بالترتیب 140 پیکس نے این سی ای ایل ، 451 پیکس نے بی بی ایس ایس ایل اور 139 پیکس نے این سی او ایل کی رکنیت اختیار کی ہے۔ ان میں سے شملا سے تعلق رکھنے والی 15 پیکس (این سی ای ایل)، 12 پیکس (بی بی ایس ایس ایل) اور 04 پیکس (این سی او ایل) شامل ہیں۔

فی الحال چھوٹے اور حاشیہ پر موجود کسانوں کو جوڑنے کے لیے کوئی علیحدہ یا خصوصی فاسٹ ٹریک اسکیم نوٹیفائی نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، یہ تینوں کوآپریٹیو سوسائٹیاں تمام ریاستوں کی جانب سے نامزد نوڈل ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمتی ناموں کے ذریعے اپنی رکنیت اور سرگرمیوں میں توسیع کے لیے کام کر رہی ہیں، تاکہ رکن بننے والے چھوٹے اور حاشیہ پر موجود کسانوں کو براہِ راست فوائد حاصل ہو سکیں۔

لیبارٹریوں کے قیام اور ان کی منظوری کا عمل ایپیڈا (اے پی ای ڈی اے) اور فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے ذریعے کیا جا رہا ہے، جبکہ این سی او ایل متعلقہ وزارتوں اور ایجنسیوں کے ساتھ تال میل کے ذریعے ان لیبارٹریوں کی مزید پینلنگ اور استعمال میں سہولت فراہم کر رہی ہے، تاکہ این پی او پی معیارات کے تحت نامیاتی سرٹیفکیشن کی معاونت ہو سکے۔

(ای) بی بی ایس ایس ایل اور این سی او ایل بالترتیب ’بھارت بیج‘ اور ’بھارت آرگینکس‘ مصنوعات کے فروغ اور توسیع کے لیے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے کام کر رہی ہیں۔ این سی او ایل کے لیے 31 ریاستوں اور بی بی ایس ایس ایل کے لیے 26 ریاستوں نے نوڈل ایجنسیوں کو نامزد کیا ہے۔ ان میں سے این سی او ایل کے لیے 22 نوڈل ایجنسیوں اور بی بی ایس ایس ایل کے لیے 14 نوڈل ایجنسیوں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔ باقی ماندہ ریاستوں اور یو ٹییز سے کوآپریٹو سوسائٹیوں کو شامل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے فراہم کیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2077


(ریلیز آئی ڈی: 2226111) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi