وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم جناب نریندر مودی کو ماریشس کے وزیراعظم کی ٹیلی فون کال موصول ہوئی
دونوں رہنماؤں نے ستمبر 2025 میں وارانسی میں ہونے والی اپنی آخری ملاقات کے بعد دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا
انہوں نےہند–ماریشس وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے تئیں اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے ماریشس کی ترقیاتی ترجیحات کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا
دونوں رہنماؤں نے بحرِ ہند کے خطے میں امن اور استحکام کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ وہ آئندہ ہفتے دہلی میں منعقد ہونے والے اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر ان کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 FEB 2026 9:05PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی کو آج جمہوریۂ ماریشس کے وزیراعظم، عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رامگولم کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے ستمبر 2025 میں وارانسی میں ہونے والی اپنی آخری ملاقات کے بعد دوطرفہ تعاون کے وسیع دائرۂ کار میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا، جس میں ترقیاتی شراکت داری، صلاحیت سازی اور عوام سےعوام کے روابط پر خاص توجہ دی گئی۔
انہوں نے ہند- ماریشس کے درمیان وسیع تر اسٹریٹجک شراکت داری کو دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں مزید آگے بڑھانے کےتئیں اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے وژن مہاساگر اور ہندوستان کی ‘پڑوسی پہلے’پالیسی اور عالمی جنوب کے تئیں مشترکہ عہدبندی کے مطابق ماریشس کی ترقیاتی ترجیحات کے لیے ہندوستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے بحرِ ہند کے خطے میں امن اور استحکام کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیراعظم نریندرمودی نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ ہفتے دہلی میں منعقد ہونے والی اے آئی امپیکٹ سمٹ کے موقع پر ان کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش ع۔ج ا
U-2005
(ریلیز آئی ڈی: 2225686)
وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Kannada
,
Malayalam