خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان نے پلاسٹ انڈیا 2026 کا دورہ کیا؛ پلاسٹک انڈسٹری اسٹیٹس رپورٹ 2025 جاری کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2026 6:58PM by PIB Delhi

فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مرکزی وزیر جناب چراغ پاسوان نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والی پلاسٹ انڈیا 2026 نمائش کا دورہ کیا۔ 5 سے 10 فروری 2026 تک جاری رہنے والی یہ نمائش دنیا کی معروف پلاسٹک نمائشوں میں شمار کی جاتی ہے۔

اپنے دورے کے دوران مرکزی وزیر نے پلاسٹک انڈسٹری اسٹیٹس رپورٹ 2025 جاری کی اور آئی آئی ایم کلکتہ انوویشن پارک (آئی آئی ایم سی آئی پی) کے تعاون سے پلاسٹ انڈیا فاؤنڈیشن کے ذریعے تیار کردہ اسٹارٹ اپ سرچ انیشی ایٹو کے فاتحین کو ایوارڈ پیش کیے ۔

صنعت کے مختلف اسٹیک ہولڈرز سے خطاب کرتے ہوئے، جناب چراغ پاسوان نے(آتم نربھر بھارت) ترقی یافتہ بھارت کے وژن کے مطابق پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے ضیاع میں کمی اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پائیدار مینوفیکچرنگ، قومی ترقی اور خود انحصاری کے اہداف کے حصول میں پلاسٹک انڈسٹری کی اجتماعی کوششوں کو سراہا۔

پلاسٹ انڈیا 2026، جس کا اہتمام پلاسٹ انڈیا فاؤنڈیشن نے کیا، نے صنعت کے رہنماؤں، عالمی خریداروں، اختراع کاروں اور ہندوستان و بیرونِ ملک سے تعلق رکھنے والے پالیسی سازوں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا، جس سے عالمی پلاسٹک ویلیو چین میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو نمایاں کیا گیا۔

اس موقع پر پلاسٹ انڈیا فاؤنڈیشن کے صدر جناب رویش کامتھ نے کہا کہ پلاسٹک انڈسٹری اسٹیٹس رپورٹ 2025 صنعت کی ترقی، برآمدات اور پائیداری کی جانب منتقلی کے بارے میں اہم اور کلیدی بصیرت فراہم کرتی ہے۔

وہیں این ای سی پلاسٹ انڈیا 2026 کے چیئرمین جناب آلوک تبریوالا نے وضاحت کی کہ اسٹارٹ اپ سرچ انیشی ایٹو اختراع پر مبنی اسٹارٹ اپس کی معاونت کے لیے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت 150 سے زائد درخواست دہندگان میں سے 10 اسٹارٹ اپس کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور "انڈیا نیکسٹ" کے موضوع کے تحت ہر منتخب اسٹارٹ اپ کو 2 لاکھ روپے سے نوازا گیا۔

***

UR-1994

(ش ح۔اس ک  )


(ریلیز آئی ڈی: 2225621) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी