وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ دفاع نے نئی دہلی میں ہیلینک جمہوریہ کے وزیرِ دفاع کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کیے


دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اعلامیۂ ارادہ پر دستخط کیے گئے

دو طرفہ فوجی تعاون منصوبہ 2026 کا تبادلہ کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2026 6:56PM by PIB Delhi

وزیرِ دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 9 فروری 2026 کو نئی دہلی میں ہیلینک جمہوریہ کے وزیرِ دفاع جناب نیکولاؤس-جارجیوس ڈینڈِیاس کے ساتھ ایک دو طرفہ ملاقات کی۔ دونوں وزرائے دفاع نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ہند-یونان اسٹریٹجک شراکت داری امن، استحکام، آزادی اور باہمی احترام کی مشترکہ اقدار پر مبنی ہے۔

A group of people sitting at a tableDescription automatically generated

دونوں ممالک نے بھارت کے آتم نربھر بھارتاور ایجنڈا 2030کے تحت یونان کی دفاعی اصلاحات کے مابین شراکت داری کے ذریعے اپنے اپنے مقامی (سودیشی) دفاعی صنعتی شعبوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت اور یونان کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ لیٹر آف انٹینٹ (ارادے کا خط) پر دستخط کیے گئے، جو ایک پانچ سالہ روڈ میپ کی تیاری کے لیے ابتدائی نقطۂ آغاز ہے۔

A group of men sitting at a table signing papersDescription automatically generated

وزرائے دفاع نے علاقائی امن اور سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور دو طرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ سال 2026 کے لیے ایک دو طرفہ فوجی تعاون منصوبہ بھی باہم تبادلہ کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین فوجی سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

Two men holding certificatesDescription automatically generated

دونوں قدیم سمندری اقوام کے درمیان مختلف اہم بحری امور پر ہم آہنگی کا بھی ذکر کیا گیا۔ یونان کی جانب سے گروگرام میں قائم اطلاعاتی امتزاج مرکز—ہند بحرِ ہند خطہ (آئی ایف سی-آئی او آر) میں ایک یونانی بین الاقوامی رابطہ افسر کی تقرری کا اعلان کیا گیا۔

A person shaking hands with another person in front of a screenDescription automatically generated

ملاقات سے قبل، یونان کے وزیرِ دفاع نے قومی جنگی یادگار (نیشنل وار میموریل) پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور قوم کی خدمت میں اعلیٰ ترین قربانی دینے والے بہادر جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مانیک شاؤ مرکز میں تینوں افواج کے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔

اس دورے کے دوران، ہیلینک وفد نے بنگلور میں اہم دفاعی اور صنعتی اداروں کا دورہ کیا اور ساتھ ہی نئی دہلی میں دفاعی عوامی شعبہ جاتی اداروں (ڈی پی ایس یو)، دفاعی صنعت اور اسٹارٹ اپ نمائندوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ یہ دورہ دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کے درمیان دیرینہ خوشگوار اور قریبی تعلقات پر استوار بھارت اور ہیلینک جمہوریہ کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کی توثیق کرتا ہے۔

 

***

UR-1993

(ش ح۔اس ک  )

 


(ریلیز آئی ڈی: 2225577) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi