محنت اور روزگار کی وزارت
وی وی گری سروے نے کارکنوں اور آجروں کی طرف سے لیبر کوڈز کی وسیع پیمانے پر توثیق کی تصدیق کی
مطالعہ نےمزدور اصلاحات کے نفاذ کے ذریعہ کام کی صورتحال، سماجی تحفظ اور شکایات کے ازالے کے بارے میں مثبت تاثرات کو اجاگر کیا
لیبر کوڈز کو مزدورں کے تحفظات کو مستحکم کرنے ، تعلقات کو جدید بنانے اور تعمیل کو آسان بنانے کے طور پر دیکھا جارہا ہے
تشخیص سے معلوم ہوا کہ لیبر کوڈز ادارہ جاتی منطق اور شراکت داروں کی قبولیت دونوں پر مبنی ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 FEB 2026 1:55PM by PIB Delhi
وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ(وی وی جی این ایل آئی)نوئیڈا کی جانب سے کیا گیا ایک آزاد ادراک پر مبنی مطالعہ لیبر کوڈز کے نفاذ میں کارکنوں اور آجروں کے درمیان گہرے اعتماد اور وسیع مثبت رویے کی عکاسی کرتا ہے ۔
یہ مطالعہ جس کا عنوان ہے’’لیبر کوڈز کا نفاذ:ایک ادراک پر مبنی تجزیہ‘‘ہے تمام شراکت داروں کے درمیان وسیع اتفاق رائے اور نظریات کی ہم آہنگی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ لیبر کوڈز کو ایک قابل اعتبار اصلاحاتی فریم ورک کے طور پر پیش کرتا ہے جو معاشی کارکردگی، ادارہ جاتی منطق اور شراکت داروں کی قبولیت کے ساتھ مزدوروں کے تحفظ کو متوازن کرتا ہے۔
سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کارکنان اور آجر لیبر کوڈز کو بہتر زندگی گزارنے اور کاروبار کرنے میں آسانی ، مضبوط سماجی تحفظ ، جدید لیبر تعلقات ، اور آسان ، زیادہ ہموار تعمیل کے نظام میں معاون سمجھتے ہیں ۔
وی وی جی این ایل آئی کی طرف سے کی گئی تشخیص میں لیبر کوڈز کے نفاذ کے ابتدائی مرحلے پر توجہ مرکوز کی گئی ، اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ کوڈز ایک ساختی اصلاحات کی تشکیل کرتے ہیں جن کے نتائج ترقی پسند ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ سامنے آتے ہیں ۔
وی وی جی این ایل آئی مطالعہ کی اہم جھلکیاں
اس مطالعے کے لیے کارکنان کے تصورات اور آرا کو فرد بہ فرد انٹرویوز اور مرکوزگروپ پر مبنی مباحثوں کے ذریعے جمع کیا گیا۔ آجروں کے نقطۂ نظر ملک کے نمایاں تجارتی ایوانوں، آجر تنظیموں اور صنعتی انجمنوں سے حاصل کیے گئے، جو بڑے صنعتی گروپس، ایم ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری اداروں کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اس سروے پر مبنی مطالعے کا مقصد کارکنان اور آجروں میں لیبر کوڈز اور ان کے نفاذ کے طریقۂ کار سے متعلق آگاہی اور فہم کا جائزہ لینا تھا۔
سروے کے نتائج میں کارکنان کے اعتماد کی عکاسی
مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لیبر کوڈز کی تبدیلی لانے کی صلاحیت کے حوالے سے کارکنان کے درمیان مجموعی طور پر مثبت سوچ پائی جاتی ہے۔
- تقریباً60 فیصد کارکنان کا ماننا ہے کہ مجموعی طور پر کام کے حالات بہتر ہوں گے جبکہ 63 فیصد کو کام کے اوقات کے بہتر ضابطہ کار کی توقع ہے اور 60 فیصد آرام کے وقفوں اور رخصت کے طریقۂ کار میں بہتری کی امید رکھتے ہیں۔
- تقریباً 66 فیصد کارکنان کے نزدیک تحفظ، نقل و حمل اور نگرانی سے متعلق تقاضے خواتین کارکنان کے تحفظ میں بہتری لائیں گے، جبکہ 63 فیصد کا خیال ہے کہ لازمی حفاظتی سازوسامان اور تحفظاتی اقدامات کام کی جگہ کے حالات کو مضبوط بنائیں گے۔
- تقریباً64 فیصد کارکنان اجرت میں شفافیت اور بروقت ادائیگی کے ذریعے آمدنی کے تحفظ میں بہتری کی توقع رکھتے ہیں جبکہ 54 فیصد اجرت کی بروقت ادائیگی میں بہتری کے قائل ہیں۔
- سماجی تحفظ کے حوالے سے 68 فیصد کارکنان ای-شرم اور ویلفیئر بورڈز کو سہل رسائی کے لیے خوش آئند قرار دیتے ہیں، جبکہ 63 فیصد کنٹریکٹ، مہاجر اور گیگ کارکنان کے لیے زیادہ پورٹیبلٹی کو مثبت پیش رفت سمجھتے ہیں۔
یہ نتائج لیبر کوڈز کی جانب سے کام کی جگہ کے معیارات اور سماجی تحفظ کو بہتر بنانے کی صلاحیت پر کارکنان کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔
لیبر کوڈز کی ریگولیٹری سادگی اور کارکردگی کے لیے آجروں کی حمایت
آجروں نے لیبر کوڈز کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر ریگولیٹری وضاحت، لچک اور عملی کارکردگی کے حوالے سے۔
- آجر کارکنان کی لچک کو ترجیح دیتے ہیں، جس میں76 فیصد افراد اسے پائیداری کے لیے انتہائی ضروری سمجھتے ہیں۔
- تقریباً64 فیصد کا ماننا ہے کہ مقررہ مدت کی ملازمت ان کے کاروباری ماڈلز کے لیے موزوں ہے اور 64 فیصد توقع کرتے ہیں کہ بروقت اجرت کے قوانین ڈسپلن کو فروغ دیں گے۔
- ڈیجیٹل ٹولز (71 فیصد)اور ریاستوں میں یکساں نفاذ (73 فیصد)کے لیے مضبوط حمایت موجود ہے۔
- تقریباً75 فیصد مرحلہ وار نفاذ کے حق میں ہیں، جبکہ 74 فیصد سہولت بخش نفاذی ماڈل کی حمایت کرتے ہیں۔
- تقریباً73 فیصد کا خیال ہے کہ طویل مدتی تعمیل کے تقاضے آسان ہوں گے۔
- تقریباً62 فیصد متفق ہیں کہ کارکنان کے لیے سماجی تحفظ کا دائرہ وسیع ہوگا۔
- تقریباً73 فیصد کا یقین ہے کہ لیبر کوڈز تعمیل کے تقاضوں کو آسان بنائیں گے۔
لیبر اصلاحات کے لیے حکومت کا مسلسل عزم
محکمۂ محنت و ملازمت ان نتائج کو2020–2019 کے دوران نافذ کیے گئے اور 21 نومبر 2025 کو پورے ملک میں نوٹیفائی کیے گئے لیبر کوڈز کے ترقی پسند اور مشاورتی ڈیزائن کی تصدیق سمجھتا ہے۔
وزیر برائے محنت و ملازمت ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہاکہ’’یہ نتائج لیبر کوڈز کے اس مقصد کو اجاگر کرتے ہیں کہ وہ سب کے لیے سماجی تحفظ، شائستہ روزگار، رسمی شکل دینااور بھارت کے متنوع مزدور بازار میں جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دیں۔‘‘
حکومت نفاذ کو مضبوط بنانے کے لیے صلاحیت سازی، آگاہی مہمات اور مرحلہ وار ریاستی سطح پر رول آؤٹ کے ذریعے کام جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ لیبر کوڈز کے فوائد ملک بھر کے کارکنان اور آجروں تک پہنچتے رہیں۔
آگے چل کر جیسے جیسے لیبر کوڈز تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیے جائیں گے مرحلہ وار ریاستی سطح پر تفصیلی اثرات کے مطالعے کی ضرورت ہے، خاص طور پر اُن ریاستوں میں جنہوں نے قومی رول آؤٹ سے قبل مشابہ اصلاحات متعارف کرائی تھیں۔ ایسا نقطۂ نظر نفاذی حکمت عملی کا شواہد پر مبنی جائزہ ممکن بنائے گا، ریاستوں کے درمیان تجربات کے تبادلے کو فروغ دے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ لیبر کوڈز کی تبدیلی لانے والی صلاحیت جامع اور پائیدار انداز میں عملی جامہ پہنائے۔
مکمل رپورٹ پڑھنے کے لیےیہاں کلک کریں۔
*****
ش ح۔ م ح ۔ ن ع
U. No-1950
(ریلیز آئی ڈی: 2225405)
وزیٹر کاؤنٹر : 10