الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں تحقیقی سمپوزیم نے دنیا کے مصنوعی ذہانت کے دماغوں کو اپنی طرف متوجہ کیا


مصنوعی ذہانت کی تحقیق کو پالیسی اور حقیقی دنیا کے استعمال پر مبنی پلیٹ فارم کے ساتھ انضمام

عملی، ذمہ دار انہ اور جامع اے آئی پر توجہ مرکوز کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 6:18PM by PIB Delhi

 بھارت اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے حصے کے طور پر منعقد ہونے والے ’اے آئی اور اس کے اثرات‘ پر تحقیقی سمپوزیم کو قومی اور عالمی تحقیقی برادری دونوں کے ذریعے زبردست ردعمل ملا ہے، جس میں 250+ سبمیشنز شامل ہیں۔

اے آئی تحقیق کو حقیقی دنیا کے فیصلہ سازی کے قریب لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا یہ سمپوزیم تحقیق، پالیسی اور عمل کے درمیان ایک پل کا کام کرے گا اور بھارت اور بیرون ملک کے مختلف نقطہ نظر کو یکجا کرے گا۔

یہ پروگرام 18 فروری 2026 کو بھارت منڈپم میں منعقد ہونے والا ہے، جس میں گلوبل ساؤتھ پوسٹر ٹریک کے تحت 30 منتخب پوسٹرز شامل ہوں گے، جن میں سے 15 انڈیا فورم شوکیس کے اور 15 اسٹوڈنٹس شوکیس کے تحت ہوں گے۔

یہ سمپوزیم ایک بین شعبہ جاتی فورم کے طور پر متصور کیا گیا ہے، جو بھارت، عالمی جنوب، اور وسیع بین الاقوامی برادری کے سرکردہ محققین اور ماہرین کو یکجا کرتا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے اثرات پر جدید کام پیش کیا جا سکے، طریقوں اور شواہد کا تبادلہ کیا جا سکے، اور تعاون پیدا کیا جا سکے۔ وہ انسانی سرمایہ، شمولیت، حفاظت اور اعتماد، لچک، جدت، سائنس، اور اقتصادی ترقی اور سماجی بھلائی کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال جیسے اہم شعبوں پر گفت و شنید کریں گے۔

سمپوزیم میں عمومی طور پر مرکزی کلیدی خطابات، تحقیقی مکالمے، بین الاقوامی تحقیقی پینلز اور گلوبل ساؤتھ ریسرچ اینڈ پوسٹرز شوکیس شامل ہوں گے۔

پلینری سیشنز میں غور و فکر پر مجبور کرنے والے کلیدی خطابات، فائر سائیڈ چیٹس اور ممتاز بھارتی و بین الاقوامی محققین کے ساتھ مکالمے ہوں گے، جن میں اے آئی کی تبدیلی کی صلاحیت پر گہرائی سے گفتگو ہوگی، نظریاتی بنیادوں، عملی اطلاقات، اور سماجی اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔

بین الاقوامی تحقیقی پینلز میں عالمی تحقیقی رہ نماؤں کے ذریعے مختصر، مرکوز پیشکشیں ہوں گی جو اے آئی کی انقلابی جدتوں کو اجاگر کریں گی۔ یہ ٹریک دنیا بھر کے ممتاز اداروں سے جدید طریقہ کار، نئے الگورتھمز، اور انقلابی ایپلیکیشنز شیئر کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

گلوبل ساؤتھ ریسرچ اینڈ پوسٹرز شوکیس کے دوران، گلوبل ساؤتھ کے طلبہ اور مشترکہ ٹیموں کے ذریعے تحقیقی پوسٹرز کی ایک رنگا رنگ نمائش ہوگی۔ یہ ٹریک ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا جشن مناتا ہے، رہ نمائی کے مواقع کو فروغ دیتا ہے اور علاقائی و عالمی چیلنجز کے لیے جدید حل اجاگر کرتا ہے۔

توقع ہے کہ یہ سمپوزیم واضح اور قابل عمل نتائج، تحقیقی اداروں اور فیصلہ سازوں کے درمیان مضبوط تعاون، اور تحقیق کے بہتر استعمال کی طرف لے جائے گا تاکہ ذمہ دارانہ اے آئی اپنانے کی حمایت کی جا سکے۔

تحقیقی سمپوزیم کے بارے میں مزید معلومات یہاں پر دستیاب ہیں۔ اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے بارے میں مزید تفصیلات، بشمول پروگرام، موضوعاتی توجہ اور شرکت کے طریقے، سمٹ کی آفیشیل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ دل چسپی رکھنے والے اسٹیک ہولڈروں کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر جائیں اور اس عالمی مکالمے کا حصہ بننے کے لیے رجسٹر کریں جس کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذمہ دارانہ اور مؤثر استعمال کو فروغ دیناہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1877


(ریلیز آئی ڈی: 2224663) وزیٹر کاؤنٹر : 60