بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اے سی سی بیٹری کی تیاری کے لیے پیداواری منسلک ترغیبی ا سکیم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 06 FEB 2026 5:49PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزرات)ایم ایچ آئی )پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو(پی ایل آئی )اسکیم یعنی ‘‘نیشنل پروگرام برائے ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل(اے سی سی )بیٹری اسٹوریج’’(پی ایل آئی اے سی سی اسکیم)کا انتظام کر رہی ہے، جو مئی 2021 میں منظور ہوئی تھی اور جس کا کل بجٹ 18,100 کروڑ روپے ہے تاکہ 50گیگا واٹ کی گھریلو ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل کی پیداوار کی صلاحیت قائم کی جا سکے۔

پی ایل آئی اے سی سی اسکیم کے راؤنڈ-2 بولی کے تحت، ایک مستفید کنندہ فرم یعنی ایم/ایس ریلائنس نیو انرجی بیٹری لمیٹیڈنے بھاری صنعتوں کی وزرات کے ساتھ 17فروری2025 کو پروگرام معاہدے پر دستخط کیے تاکہ 10کلوگیگا واٹ کی صلاحیت والےاے سی سی مینوفیکچرنگ فیکٹری قائم کی جا سکے۔ راؤنڈ-2 کے لیے اسکیم کی مدت مقررہ تاریخ یکم جولائی2025 سے سات سال ہے، جس میں پہلے دو سال کو جنریشن کی مدت قرار دیا گیا ہے۔

پی ایل آئی اے سی سی اسکیم کا مقصد بھارت میں درآمد شدہ اے سی سی پر انحصار کم کرنا ہے، بھارت کی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو بڑھا کر، اور بھارت میں ایک مسابقتی اے سی سی بیٹری سیٹ اپ قائم کرنے کے لیے بڑے گھریلو اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مراعات دینے کا تصور پیش کرنا ہے۔

اس اسکیم میں مراعات (انسینٹیو) کے لیے یہ شرط رکھی گئی ہے کہ مستفید کنندہ فرمیں ہرکلوگیگا واٹ پر پیش کردہ سبسڈی اور مینوفیکچررز کی اصل فروخت پر حاصل کردہ ویلیو ایڈیشن کی فیصد کے مطابق مراعات حاصل کریں۔ مستفید کنندہ فرموں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ مقررہ تاریخ سے دو سال کے اندرکی سطح پر) کم از کم 25فیصدویلیو ایڈیشن حاصل ہو، اور پانچ سال کے اندر اسے 60فیصد تک بڑھایا جائے۔

یہ اسکیم ٹیکنالوجی کے لحاظ سے غیر جانبدارہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ جدید اور اعلیٰ ٹیکنالوجی زیادہ مراعات حاصل کریں۔ مزید برآں، اس اسکیم کے تحت مستفید کنندہ فرموں کی تحقیق اور ترقی(آر اینڈ ڈی )پر ہونے والی اخراجات کو سرمایہ کاری کے معیارکو پورا کرنے کے لیے اجازت دی گئی ہے، جس سے وہ اپنے منصوبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کو شامل کر سکیں۔

یہ معلومات بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

********

UR-1833

(ش ح۔  ش آ۔ش ب ن)


(ریلیز آئی ڈی: 2224618) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी