وزارت سیاحت
مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ’’پرشاد‘‘ (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی) کے تحت تلنگانہ میں پروجیکٹس
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 11:09AM by PIB Delhi
وزارتِ سیاحت اپنی مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ’’زیارت گاہوں کی بحالی اور روحانی و ورثہ جاتی ترقی مہم‘‘ (پرشاد) کے تحت زیارت گاہوں اور ورثہ جاتی مقامات پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ہمہ جہت ترقی کے ذریعے روحانی اور زیارتی تجربے کو مزید بہتر اور مؤثر بنانے کا ہدف رکھتی ہے۔
پرشاد اسکیم کے تحت وزارت نے ریاستِ تلنگانہ میں چار (4) منصوبوں کی منظوری دی ہے، جن کی مجموعی لاگت 146.50 کروڑ روپے ہے۔ ان منصوبوں کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
یہ معلومات مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے 5 فروری 2026 کو راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
ضمیمہ
ریاست تلنگانہ میں پرشاد اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی فہرست:
(روپےکروڑ میں)
|
نمبرشمار
|
پروجیکٹ کا نام
|
منظوری کا سال
|
منظوری کی رقم
|
جاری کی گئی رقم
|
حیثیت
|
|
1
|
جوگولمبا دیوی مندر، عالم پور کی ترقی
|
21-2020
|
38.90
|
33.07
|
فیزیکل طور پر مکمل
|
|
2
|
رودریشورا (رامپّا) مندر، ملوگو میں یاترا اور ثقافتی ورثہ سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی
|
2022-23
|
62.00
|
32.73
|
جاری ہے۔
|
|
3
|
بھدراچلم، بھدرادری کوٹھا گوڈیم ضلع میں یاترا کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی
|
2022-23
|
41.38
|
8.43
|
جاری ہے۔
|
|
4
|
دیوی رینوکا ییلما دیواستھانم میں بنیادی سہولیات کی ترقی
|
2024-25
|
4.22
|
0.00
|
جاری ہے۔
|
*********
ش ح۔ش ت ۔م الف
U. No-1814
(ریلیز آئی ڈی: 2224448)
وزیٹر کاؤنٹر : 4