وزارت سیاحت
مہاراشٹر میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد تین برسوں میں دوگنا سے زیادہ ہوگئی
تعداد سن 2022میں 15 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ کر 2023 میں 33 لاکھ 88 ہزار تک پہنچی اور 2024 میں مزید اضافہ ہو کر 37 لاکھ 5 ہزار ہو گئی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 11:07AM by PIB Delhi
وزارت سیاحت ملک کی مختلف سیاحتی مصنوعات اور مقامات کو فروغ دینے کے لیے عالمی سیاحت پیدا کرنے والی منڈیوں میں ہندوستان کو ایک جامع منزل(ڈسٹینشین ) کے طور پر فروغ دیتی ہے اور یہ مختلف بین الاقوامی سفری تجارتی نمائشوں ، میلوں اور تقریبات میں شرکت کے ذریعے کیا جاتا ہے، غیر ملکی ٹور آپریٹرز ، میڈیا اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کے لیے واقفیت (ایف اے ایم) دوروں کی تنظیم، سیاحت روڈ شوز ، انڈیا فوڈ فیسٹیول کی تنظیم ، مقامی ٹور آپریٹرز اور صنعت کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشغولیت ؛ سوشل میڈیا ہینڈلز کے ذریعے تشہیر ی سرگرمیاں ہندوستانی مشنوں، صنعت اور ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ بشمول مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کے تعاون سے انجام دی جاتی ہیں ۔
اس کے علاوہ ملک میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے وزارت اپنی اسکیموں ‘سودیش درشن (ایس ڈی)’ ،‘سودیش درشن (ایس ڈی 2.0)’ ، ‘چیلنج بیسڈ ڈیسٹی نیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی)’ ،‘سودیش درشن 2.0 اسکیم کی ذیلی اسکیم’ ،‘اسپیشل اسسٹنس ٹو اسٹیٹس فار کیپٹل انویسٹمنٹ (ایس اے ایس سی آئی)’ ، ‘پیلگرمج ریجوونیشن اینڈ اسپرچوئل ہیریٹیج اگمی نٹیشن ڈرائیو (پرشاد)’ کے تحت متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے مشورے سے مالی مدد فراہم کرتی ہے ۔
گزشتہ تین برسوں میں مہاراشٹر میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہے :
(لاکھ میں)
|
2022
|
2023
|
2024
|
|
1.512
|
3.388
|
3.705
|
دوہزار 24 میں ہندوستان میں غیر ملکی سیاحوں کے دوروں میں مہاراشٹر کا حصہ سب سے زیادہ 17.69 فیصد رہا ۔
وزارت ملک میں سیاحت کی ترقی اور فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مہاراشٹر سمیت ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے سیاحت کے محکموں کے ساتھ باقاعدگی سے مشاورتی ملاقاتیں کرتی ہے ۔
یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے 5 فروری 2026 کو ایوا ن بالا-راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
************
ش ح۔ ظ الف۔ص ج
1803UR No:
(ریلیز آئی ڈی: 2224324)
وزیٹر کاؤنٹر : 10