مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے اور نیٹ ورک کی توسیع

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 3:42PM by PIB Delhi

مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت  ڈاکٹر پیمماسانی چندر شیکھر نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ 31دسمبر2025 تک ملک میں کل 20,40,850 4جی بی ٹی ایس اور 5,18,854 5جی بی ٹی ایس لگائے گئے ہیں۔

بھارت کی ٹیلی کام سے متعلق ریگولیٹری اتھارٹی(ٹرائی) کے ذریعہ مقرر کردہ مختلف کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) پیرامیٹرز کے معیار کے خلاف ٹیلی کام سروس پرووائڈرزیعنی ٹیلی کام خدمات فراہم کرنے والوں کی (ٹی ایس پیز)کی کارکردگی کی نگرانی کرتی ہے۔  تفصیلات https://trai.gov.in/release-publication/qos-reports/pmr-reports پر دستیاب ہیں ۔

بھارت نیٹ پروجیکٹ کے تحت منسلک گرام پنچایتوں کی سال کے لحاظ سے اور ریاست کے لحاظ سے تفصیلات دی گئی ویب سائٹ https://usof.gov.in/en/par  پر دستیاب ہیں۔

بھارت نیٹ کو تمام گرام پنچایتوں (جی پیز) کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔  بھارت نیٹ فیز-1 اور فیز-2 کے تحت کئے گئے گرام پنچایتوں کی کل تعداد 2,22,341 گرام پنچایت ہیں، جن میں سے 2,14,904 خدمات کے لیے تیار ہیں۔  مزیدیہ کہ حکومت نے بھارت نیٹ فیز-1 اور فیز-2 کے موجودہ نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن کے لیے ڈیزائن، بلٹ، آپریٹ اور مینٹین (ڈی بی او ایم) ماڈل کے تحت ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام (اے بی پی) کو منظوری دے دی ہے۔

31دسمبر2025 تک ، شناخت شدہ 38,270 گاوؤں میں سے 31,515 گاوؤں کو ڈیجیٹل بھارت ندھی (ڈی بی این) فنڈ سے چلنے والے موبائل پروجیکٹوں کے ذریعے 4 جی موبائل کنیکٹوٹی کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

رواں مالی سال26-2025میں ڈی بی این پروجیکٹوں کے لئے 9650 کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔  بھارت نیٹ کے نفاذ کاحکومت اور ریاستی براڈ بینڈ کمیٹی اور ضلعی سطح کی ٹیلی کام کمیٹی کے ذریعے وقتاً فوقتاًجائزہ لیا جاتا ہے۔

******

 

( ش ح ۔ ش م ۔ م ا )

Urdu.No-1791

 


(ریلیز آئی ڈی: 2224266) وزیٹر کاؤنٹر : 2
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी