وزارت سیاحت
کرشنا سرکٹ کی ترقی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 3:42PM by PIB Delhi
سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی و فروغ بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت (ایس جی ) / مرکز کے زیر انتظام علاقے کی انتظامیہ (یو ٹی اے)کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے۔ ملک میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کوششوں کو مکمل کرنے کے لیے، وزارت سیاحت نے سودیش درشن اسکیم (ایس ڈی ایس ) 2014-15 میں شروع کی اور شناخت شدہ موضوعاتی سرکٹس، بشمول کرشنا سرکٹ کے تحت 76 منصوبوں کے لیے 5,290.33 کروڑ روپے کی منظوری دی۔سودیش درشن اسکیم کے تحت کرشنا سرکٹ میں منظور شدہ پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں اور ان منصوبوں (پروجیکٹس )کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
وزارت نے مزید سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 کے طور پر از سر نو مرتب کیا تاکہ پائیدار سیاحتی مقامات کو فروغ دیا جا سکے اور اس کے تحت 53 منصوبوں کے لیے 2,208.31 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ، وزارت نے سودیش درشن اسکیم کے تحت چیلنج بیسڈ ڈیسٹی نیشن ڈیولپمنٹ (سی بی ڈی ڈی) اقدام کے تحت 38 پروجیکٹوں کے لیے 697.94 کروڑ روپے کی منظوری بھی دی ہے۔ مذکورہ اسکیموں کے تحت پروجیکٹوں کو ریاست گجرات سمیت پورے ملک میں منظوری دی گئی ہے۔
یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
ضمیمہ
کرشنا سرکٹ میں سودیش درشن اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی تفصیلات
|
نمبر شمار
|
ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
سرکٹ/منظوری کا سال
|
پروجیکٹ کا نام
|
منظور شدہ رقم (کروڑوں میں)
|
-
|
ہریانہ
|
کرشناسرکٹ 2016-17
|
کروکشیتر میں مہابھارت سے متعلق مقامات پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی
|
77.39
|
-
|
راجستھان
|
کرشناسرکٹ
2016-17
|
گووند دیو جی مندر (جے پور) کھاٹو شیام جی (سیکر) اور ناتھدوارہ (راجسمند) کی ترقی
|
75.80
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ن ع)
U. No.1727
(ریلیز آئی ڈی: 2223936)
وزیٹر کاؤنٹر : 5