ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: جوہری توانائی میں توسیع
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 3:50PM by PIB Delhi
عملہ، عوامی شکایات و پنشن اور وزیرِ اعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ شانتی ایکٹ کے تحت کسی بھی شخص کو جوہری توانائی اور تابکاری سے متعلق معاملات میں پُرامن مقاصد کے لیے تحقیق، ترقی، ڈیزائن اور اختراع انجام دینے کی اجازت دی گئی ہے، اور اس کے لیے کسی لائسنس کے حصول کی ضرورت نہیں ہے۔ اس شق کا مقصد ملک میں نئے ری ایکٹر ٹیکنالوجیز کی تحقیق، ترقی اور نفاذ کو فروغ دینا ہے۔
جوہری منصوبوں سے وابستہ ابتدائی بلند لاگت اور طویل مدتی ذمہ داریوں کو کم کرنے کے لیے خطرات کی شراکت اور مالیاتی ذرائع سے متعلق تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے، تمام فریقوں کے مفادات کا خیال رکھا جا رہا ہے، اور یہ عمل مکمل طور پر شانتی ایکٹ کی دفعات سے پوری طرح ہم آہنگ ہے۔
****
( ش ح۔م ع ۔ ا ک م)
U.No. 1729
(ریلیز آئی ڈی: 2223908)
وزیٹر کاؤنٹر : 7