ایٹمی توانائی کا محکمہ
پارلیمانی سوال: جوہری توانائی کو بڑھانا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 3:47PM by PIB Delhi
این پی سی آئی ایل کی جانب سے جوہری بجلی گھروں کی حفاظت اور کارکردگی کا مسلسل اندرونی جائزہ لیا جاتا ہے، جبکہ وقتاً فوقتاً ریگولیٹری اتھارٹی، ایٹامک انرجی ریگولیٹری بورڈ (اے ای آر بی) بھی اس کی جانچ کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، ملکی اور بین الاقوامی آپریٹنگ تجربات کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے معیارات کو بھی منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مدنظر رکھا جاتا ہے۔ اسی بنیاد پر موجودہ پلانٹس میں ڈیزائن، نظامات، طریقۂ کار، عملی مشقوں اور افرادی قوت کی تربیت و لائسنسنگ میں ضروری بہتریاں کی جاتی ہیں، جبکہ نئی ڈیزائننگ میں ان بہتر اور محفوظ خصوصیات کو شامل کیا جاتا ہے۔ یہ ایک مسلسل جاری عمل ہے۔
جوہری توانائی کی پیداواری صلاحیت میں توسیع کے دوران موزوں مقامات کی دستیابی، زمین کے حصول میں مشکلات اور اس سے متعلق بازآبادکاری و بحالی (آراینڈ آر) کے مسائل، قانونی و سرکاری منظوریوں کا حصول، مقامی مسائل، جوہری حفاظت سے متعلق خدشات، محدود تعداد میں سپلائرز اور بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت بڑے چیلنجز میں شامل ہیں۔
این پی سی آئی ایل زمین کے حصول اور بازآبادکاری و بحالی سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی تال میل سے کام کر رہا ہے۔ عوامی خدشات کو دور کرنے اور آگاہی پھیلانے کے لیے ایک منظم عوامی بیداری پروگرام بھی نافذ کیا جا رہا ہے۔ جوہری توانائی کے شعبے میں وسیع تر شراکت داری اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے شانتی ایکٹ نافذ کیا گیا ہے۔
یہ معلومات وزیر مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات و پنشن اور وزیر اعظم کے دفتر، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
*************
(ش ح ۔ م م ۔ ت ع
Urdu. No. 1728
(ریلیز آئی ڈی: 2223897)
وزیٹر کاؤنٹر : 7